اپنی روشنی کو چمکنے دو

اپنی روشنی کو چمکنے دو

اِسی طرح تُمہاری رَوشنی آدمِیوں کے سامنے چمکے تاکہ وہ تُمہارے نیک کاموں کو دیکھ کر تُمہارے باپ کی جو آسمان پر ہے تمجِید کریں۔     متّی 16:5

کسی چیز کو خریدنے سے پہلے ہم اس کے معیار کی جانچ کرنا چاہتے ہیں۔ جب ہم خریداری کرتے ہیں، ہم لیبل پڑھتے ہیں یا ہم مخصوص ٹریڈ مارک (برانڈ کے نام) تلاش کرتے ہیں جو اچھّے معیار کے ہونے کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ اور ہم جو مسیح کے شاگرد ہیں لوگوں کو ہمیں بھی اسی طرح سے جانچنا چاہیے۔ مُحبّت ایک مسیحی کا ٹریڈ مارک (مخصوص نشان یا خصوصیت) ہے۔ ہماری گفتگو اور ہمارا برتاؤ ہماری پہچان ہونی چاہیے۔

اِیمانداروں کی حیثیت سے ہمارے پاس خُداوند یسوع مسیح کی ہستی کو دُنیا کے سامنے پیش کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔ جب ہم اُس کی مُحبّت میں زندگی گزارتے ہیں تو ہم اُسے دُنیا کے سامنے ظاہر کرتے ہیں —  باپ کی مُحبّت جو اُس کے بیٹے یسوع میں ظاہر ہوئی  وہ اَب ہمارے وسیلہ سے منعکس ہوتی ہے۔ کلام کہتا ہے، "تُمہاری رَوشنی آدمِیوں کے سامنے چمکے،” اور مُحبّت سے زیادہ روشن کوئی چیز نہیں ہے۔ ذہن میں رکھیں کہ آپ کو شخصی طور پر یسوع کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہے، اور شُکرگزار ہوں کہ وہ آپ کو استعمال کرے گا تاکہ بہت سے لوگوں کو اپنی طرف کھینچ لے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، خُداوند یسوع کے نمونہ کے لئے تیرا شُکر ہو جو اُس نے ہمارے سامنے رکھا کہ انِسانوں سے مُحبّت کریں۔ اوراس موقع کے لئے بھی تیرا شُکر ہو جو تو نے آج مجھے دیا ہے کہ جس شخص سے بھی ملوں اس کے ساتھ تیرے پیار کو بانٹ سکوں۔ اندھیری دُنیا میں چمکنے میں میری مدد کر۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon