لیکن اگر یہ خُدا کی مرضی نہ ہوئی تو؟

لیکن اگر یہ خُدا کی مرضی نہ ہوئی تو؟

اور جب تُو دہنی یا بائِیں طرف مُڑے تو تیرے کان تیرے پِیچھے سے یہ آواز سُنیں گے کہ راہ یِہی ہے اِس پر چل۔    یسعیاہ 21:30

کبھی کبھی ہم زندگی میں ہچکچاہٹ کا سامنا کرتے ہیں کیونکہ ہم ڈرتے ہیں کہیں ہم "خُدا کو کھو نہ دیں” یا اُس کی پیروی کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کوئی غلطی نہ کر بیٹھیں۔ مَیں آپ کو یہ بتا کرآپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ اگر آپ کسی وقت خُدا کی مرضی کوصیح طور پر جان نہ بھی سکیں تو بھی آپ کو فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے — وہ آپ کو ڈھونڈ لے گا۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم سب زندگی میں کبھی کبھار کھو جاتے ہیں اور ہمیں خُدا کی رحمت کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ ظاہر ہو اور ہمیں صحیح راستے پر واپس لے آئے۔ آج، آپ خُدا کا شُکر اَدا کر سکتے ہیں کہ وہ وفادار ہے اور وہ آپ کے سامنے کسی بھی ٹیڑھے راستے کو سیدھا کرسکتا ہے۔

اگر آپ زندگی میں کسی معاملہ کے بارے میں  فیصلہ کرنے سے ڈرتے ہیں کہ کہیں آپ سے کوئی غلطی نہ ہو جائے تو آپ کو بس اتنا یاد رکھنا ہے کہ خُدا آپ سے پیار کرتا ہے اور جو لوگ آپ سے پہلے گزرے ہیں اُن کی زندگی کی گواہیوں پر غور کریں۔ بائبل مقّدس ایسے معجزانہ واقعات سے بھری پڑی ہے جب خُدا نے اپنے لوگوں کی راہنمائی بھی کی اور مہیا بھی کیا۔

جب ہم دُعا کرنے اور خُدا کی تلاش کے بعد اِیمان کا قدم اُٹھاتے ہیں اوراگر ہم سے کوئی غلطی ہوبھی جائے تو خُدا ہماری مدد کرے گا کہ ہم درست راستے پر واپس آجائیں گے۔ شُکر ہے کہ خُدا اس غلطی کو کسی نہ کسی طرح ہماری بھلائی کے لیے استعمال کرسکتا ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

مَیں تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں، اَے باپ کہ تُو میرے دل کو دیکھتا ہے۔ اگر مَیں اپنی زندگی میں تیری آواز اور تیری راہنمائی سے ہٹ جاؤں تو مَیں تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ تُو مجھے ڈھونڈھ لے گا اور مجھے صحیح سمت میں لے جائے گا۔ مجھے تیری راہنمائی پر بھروسہ ہے اور مَیں آج فیصلہ کرتا/کرتی ہوں کہ مَیں تجھے کھونے کے خوف میں نہیں جیوں گا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon