اپنی شادی شدہ زندگی سے خوب محظوظ ہوں

اپنی شادی شدہ زندگی سے خوب محظوظ ہوں

اور جَیسا تُم چاہتے ہو کہ لوگ تُمہارے ساتھ کریں تُم بھی اُن کے ساتھ وَیسا ہی کرو۔  لُوقا 6 : 31

مَیرا خیال ہے کہ لاکھوں لوگ سوچتے ہیں کہ وہ اپنے شریک حیات کے بارے میں اس طرح سے محسوس نہیں کرتے جیسا کہ وہ کبھی کیا کرتے تھے۔ اور وہ خواہش کرتے ہیں کہ کاش وہ اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں وہی جوش محسوس کریں جو وہ کبھی کیا کرتے تھے — اور ان کے بیچ وہی رومانوی احساسات پھر سے اُجاگر ہوجائیں۔ ایسے وقت میں ہمیں یہ یاد رکھنے کی ضرورت ہے: خواہش کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا؛ عمل سے حالات تبدیل ہوتے ہیں۔

اگرآپ محسوس کرتے کہ آپ  کی شادی شدہ زندگی میں کسی قسم کے کوئی جذبات باقی نہیں رہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اس سلسلہ میں کچھ نہیں کررہے۔ اکثر ہم اپنے شریکِ حیات کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ رکھتے ہیں اور اپنی خوشی کی ساری ذمہ داری اس کے سر پر ڈال دیتے ہیں اور یہ ایک غیر حقیقی ذمہ داری ہے ہم یہ بھی سوچتے ہیں کہ اسے ہر وقت ہمارا شکریہ ادا کرتے رہنا چاہیے۔ اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو ایسی خود غرضی کے باعث آپ دونوں ناخُوش رہیں گے۔ لیکن آپ ان حالات کو تبدیل کر سکتے ہیں! اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی شادی شدہ زندگی یا کوئی اور رشتہ بہتر ہوجائے تو صرف یہ کریں کہ  اس شخص کے لیے شُکرگزاری کرنا شروع کردیں اور ہر موقع پراسے برکت دینے کی کوشش کریں۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ میں اپنے شریکِ حیات اور اس کے اندر موجود منفرد توڑوں اور صلاحیتوں کے لیے تیرا شُکرادا کرتا/کرتی ہوں۔ اپنے جیون ساتھی کی قدر کرنے اور اس کی طاقت پر توجہ مرکوز کرنے میں میری مدد کر۔ آج مَیں فیصلہ کرتا/کرتی ہوں کہ میں برکت دینے کا سبب بنوں گا/گی اورمیری چاہت ہے کہ تُو باقی باتوں کو تو سنبھال لے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon