اپنے اِرد گرد لوگوں کے لئے باعثِ برکت بننا

اپنے اِرد گرد لوگوں کے لئے باعثِ برکت بننا

خُداوند یِسُوعؔ کی باتیں یاد رکھنا چاہئے کہ اُس نے خُود کہا دینا لینے سے مُبارک (شادمان اور قابلِ رشک) ہے۔  اَعمال20 :35

یہ خُدا کی مرضی ہے کہ ہم ہروقت اور ہرحال میں شُکر اَدا کریں (دیکھیں 1تھِسّلُنیکیوں 18:5) کامل ہونے کے لیے شُکرگزاری کا اظہار کرنا ضروری ہے۔ ہم اکثر کہتے تو ہیں کہ ہم شُکر گزار ہیں لیکن کیا ہم شُکرگزاری دکھاتے بھی ہیں یا نہیں؟ کیا ہم اس کا اظہار کر رہے ہیں؟ ہم کہتے ہیں "شکریہ،” لیکن تعریف کرنے کے اور بھی طریقے ہیں، اور ان میں سے ایک ہے دوسروں کو برکت دینا۔

دوسروں کی مدد کرنا اور اُن کو دینا ایک ایسا طریقہ ہے جس کے ذریعے ہم اپنی زندگیوں میں برکت کے عمل کو جاری رکھ سکتے ہیں۔ خُدا ہمیں دیتا ہے اور ہم اُس سے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں جب ہم کسی اور کو دیتے ہیں، تو پھروہ ہمیں اور برکت دیتا ہے تاکہ ہم اس سلسلہ کو جاری رکھ سکیں۔ جو کچھ ہم خُدا کی فرمانبرداری میں دوسروں کو دیتے ہیں وہ کبھی ضائع نہیں ہوتا۔ یہ وقتی طور پر ہمارے ہاتھ سے نکل جاتا ہے لیکن یہ ہماری زندگی سے کبھی نہیں نکلتا۔ جب ہم دیتے ہیں تو خُدا اسے کسی اور کو برکت دینے کے لیے استعمال کرتا ہے اور بدلے میں ہم برکت پاتے ہیں۔


شُکرگزاری کی دُعا

تیرا شُکریہ ہو اَے باپ، کہ تُو نے مجھے برکت دی ہے تاکہ میں دوسروں کے لیے باعثِ برکت بن سکوں۔ آج میری مدد کر تاکہ میں اپنے ارد گرد رہنے والوں کو دینے کے مواقع تلاش کروں۔ میں تیری بھلائی کے لیے شُکر گزار ہوں اور میں اس شُکر کا اظہار دوسروں کے ساتھ سخاوت کے ذریعے کرنا چاہتا/چاہتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon