اپنے جذبات سے بالاتر ہو کر زندگی بسر کرنا

اپنے جذبات سے بالاتر ہو کر زندگی بسر کرنا

جب مَیں کمزور(انسانی طاقت میں) ہوتا ہُوں اُسی وقت (حقیقی طور پر) زورآور (قابل، الہی طاقت میں طاقت ور) ہوتا ہُوں  ۔2 کُرِنتھِیوں 12 : 10

کسی بھی دن، ہم اچھا یا بُرا، خُوش یا غمگین، جوشیلا یا مایوس اور ہزاروں دیگر چیزیں محسوس کر سکتے ہیں۔ اگرچہ جذبات بہت مضبوط اور متقاضی ہو سکتے ہیں، ہمیں انہیں اپنی زندگیوں پر حکمرانی کرنے کی اجازت نہیں دینی ہے۔

ہم اپنے جذبات کو قابو میں رکھنا سیکھ سکتے ہیں بجائے اس کے کہ وہ ہم پر قابض ہوں۔ یہ بائبل مقّدس کی اہم سچائیوں میں سے ایک ہے جو میں نے خُدا کے ساتھ  زندگی گزارتے ہوئے سیکھی ہے۔ یہ مجھے مسلسل اپنی زندگی سے لطف اندوز ہونے کی اجازت دیتی ہے۔

اگر ہم کسی دن لطف اندوز ہونے کے لئے اپنے جذبات کے بہتر ہونے کا انتظار کریں تو اس کا مطلب ہے کہ ہم نے اپنا کنٹرول جذبات کو دے دیا ہے۔ لیکن شُکر ہے کہ ہمارے پاس آزاد مرضی ہے اور ہم ایسے فیصلے کر سکتے ہیں جو احساسات پر مبنی نہیں ہیں۔ اگر ہم اپنے جذبات سے  قطع نظر صحیح انتخاب کرنے کے لیے تیار ہیں تو خُدا ہمیں ایسا کرنے کی طاقت دینے کے لیے ہمیشہ وفادار رہے گا۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، میں تیرا شُکریہ ادا کرتا/کرتی ہوں کہ اب مجھے ضرورت نہیں کہ میرے جذبات مجھ پرکنٹرول کریں۔ میں بہت شُکر گزار ہوں کہ مجھے ہر روز کچھ کرنے سے پہلے اپنے  احساسات کے درست ہونے کا انتظآ رکرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تیری مدد سے میں اپنے احساسات سے بالاتر ہوکر جیوں گا/گیمیں خوشیوں سے بھری زندگی جیوں گا/گی جو یسوع مجھے دینے آیا تھا!

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon