اپنے خواب کو پورا کرنے کے لئے کام کرنا

اپنے خواب کو پورا کرنے کے لئے کام کرنا

سُست آدمی آرزُو کرتا ہے پر کُچھ نہیں پاتا لیکن مِحنتی کی جان فربہ ہو گی۔  امثال 4:13

خواب مستقبل میں پورے ہوسکتے ہیں، یہ محض  کوئی "مثبت بات” نہیں  ہے بلکہ پورا امکان ہے کہ ایسا ہوجائے گا۔ دوسرے لفظوں میں، ایسا ہونا  ممکن ہے لیکن جب تک ہم اپنا کردار اَدا نہ کریں تب تک وہ مثبت طور پر رونما نہیں ہوں گے۔

بہت سے لوگ ہر چیز کے لیے "فوری حَل” چاہتے ہیں۔ وہ صرف وہی چاہتے ہیں جو اُنہیں اُس وقت اچھّا لگ رہا  ہوتا ہے۔ وہ مستقبل کے لیے سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ لیکن آپ کو ان جیسے  بننے کی ضرورت نہیں ہے! اگر آپ وہ کام  کوکرنے کے لیے تیار ہیں جو خُدا نے آپ کے دِل میں ڈالا ہے، تو وہ آپ کی محنت پربرکت دے گا۔ آپ شُکر گزاری کریں، یہ جانتے ہوئے کہ جب آپ وہ کرتے ہیں جوخُدا آپ سے کرنے کے لئے کہتا ہے، تو پھر وہ جوآپ کے لئے کرنا ممکن نہیں ہے اُسے وہ کرے گا۔

ہرانسان کی زندگی میں سونے کی ایک کان موجود ہوتی ہے لیکن اُس تک پہنچنے کے لیے ہمیں اسے کھود کر نکالنا پڑے گا۔ اگرآپ اپنے خوابوں کو سچ ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنی آرام کی جگہ کو چھوڑنا پڑے گا اور گہرے میں جانا پڑے گا تاکہ جو اقدام اُٹھانے ضروری  ہیں وہ اُٹھائے جائیں۔


شُکرگزاری کی دُعا

مَیں شُکر گزار ہوں، اَے باپ، کہ محنت اورتیرے ساتھ کی وجہ سے وہ کام جو محض امکانات ہیں "مثبت پہلوؤںمیں بدل سکتے ہیں۔ اس کے لئے مجھے چاہے کتنا ہی کام  کیوں نہ کرنا  پڑے لیکن جو کچھ  تو نے میرے دِل میں ڈالا ہے میں اس کو ضرور پورا کروں گا/گی۔ تیرا شُکر ہے کہ جب مَیں اپنے حصے کا کام کروں گا/گی تو جیسا تُونے وعدہ کیا ہے تو بھی اپنے حصے کا کام کرے گا ۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon