اچھّا رویہ اپنائیں

اچھّا رویہ اپنائیں

مَوت اور زِندگی زُبان کے قابُو میں ہیں اور جو اُسے دوست رکھتے ہیں اُس کا پَھل کھاتے ہیں [موت یا زندگی کے لیے]۔      امثال 21:18

جو باتیں آپ کرتے ہیں وہ زندگی کے بارے میں آپ کے رویے اور نقطہِ نظر کا تعین کرتی ہیں۔ اگر آپ یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ آپ اپنی پریشانیوں اور مایوسیوں کے بارے میں کم سے کم بات کریں گے توآپ کے حالات آپ کے خیالات اورآپ کے جذبات پر حاوی نہیں ہوں گے۔ اب وقت ہے کہ ہم اپنے مسائل کے بارے میں سوچنا چھوڑ دیں اور خُدا کی بھلائی پر توجہ مرکوز کرنا شروع کردیں۔

اگرآپ شُکر گزار رویہ کے ساتھ اپنی نعمتوں اور اُمید افزا توقعات کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بات کرتے ہیں، تو آپ کی سوچیں بھی بدل جائیں گی۔ ہر روز یہ عہد کریں کہ آپ کی گفتگو مُحبّت، اطمینان اور خُوشی سے بھرپور ہوگی نہ کہ غصہ، افسردگی، تلخی اور خوف سے۔ اپنے آپ کو ایک بہتر موڈ میں رکھیں! ہرحال میں مثبت گفتگو کرنے کی کوشش کریں، خُدا کی ان برکتوں کی شُکر گزاری کرنے کا موقع تلاش کرتے رہیں جو آپ کے آس پاس ہیں۔


شُکرگزاری کی دُعا

تیرا شُکر ہو اَے باپ، ہر اس برکت کے لیے جو تُو نے مجھے دی ہے۔ مَیں اپنی زندگی میں اپنے مسائل یا ضروریات پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے تجھ پر اور تیرے مہیا کرنے کی قدرت پر توجہ مرکوز کرنے کا انتخاب کرتا/کرتی ہوں۔ مَیں جانتا/جانتی ہوں کہ تُو مجھے فراہم کرنے والا ہے، اور اس لیے مَیں اپنی توجہ، اپنا ایمان، اور جو الفاظ میں بولتا/بولتی ہوں وہ تجھ پر مرکوز رکھوں گا/گی۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon