ایک فاتح کی رُوح

ایک فاتح کی رُوح

مگر اُن سب حالتوں میں اُس کے وسِیلہ سے جِس نے ہم سے مُحبّت کی ہم کو فتح سے بھی بڑھ کر غَلبہ حاصِل ہوتا ہے۔  رُومِیوں 8 :37

کیا آپ مسیح میں فتح مند زندگی گزار رہے ہیں؟ اگر ایسا نہیں ہے توآج وہ دن ہے کہ آپ خود کو ماضی کے مقابلے میں مختلف انداز سے دیکھنا شروع کریں، اپنے آپ کو ایک ایسے شخص کے طور پر دیکھیں جو مشکلات پر قابو پاسکتا ہے، نہ کہ کسی ایسے شخص کے طور پر جو خوف کے مارے پیچھے ہٹ جاتا ہے یا ہرآزمائش کے وقت مغلوب ہو جاتا ہے۔

مشکلات ہماری مرضی سے نہیں آتیں یہ زندگی کا حصّہ ہیں، اورایک فاتح شخص اِن پر قابو پاسکتا ہے۔ یسوع نے خود کہا کہ ہمیں اس دُنیا میں مصیبت کا سامنا کرنا پڑے گا ( دیکھیں یُوحنّا 33:16)۔ پولس جانتا تھا کہ ہماری زندگی میں رکاوٹیں ضرور آئیں گی اور وہ رومیوں 37:8 میں لکھتا ہے کہ ہم "فاتح سے بڑھ کرغالب” ہیں اور یہ کہ ہم "بڑھ کر غَلبہ حاصِل” کریں گے۔

فاتح سے بڑھ کرغالب ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو مشکلات کا سامنا کرنے سے پہلے، اپنے  خلاف جنگ شروع ہونے سے پہلے، یہ علم ہوکہ آپ جیت جائیں گے جب تک آپ خُدا پر بھروسہ کرتے رہیں گے اور ہمت نہیں ہاریں گے۔ یہ ایک وعدہ ہے جس کے لیے شُکر گزار ہوں— آپ مسیح یسوع میں ایک فاتح سے بڑھ کر ہیں!


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، جب میں ایسی صورت حال میں سے گزروں جو مجھے مغلوب کرنے یا ڈرانے کی کوشش کرے، میں تیرے کلام پر قائم رہوں گا/گی جو کہتا ہے کہ مَیں تجھ میں ایک فاتح سے بڑھ کر غالب ہوں۔ تیرا شُکر ہے کہ میں شکست نہیں کھاؤں گا/گی کیونکہ تُو میرے ساتھ ہے اور تُو میری حفاظت کر رہا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon