ایک مقصد کے تحت بنایا گیا ہے

ایک مقصد کے تحت بنایا گیا ہے

کیونکہ مَیں تُمہارے حق میں اپنے خیالات کو جانتا ہُوں خُداوند فرماتا ہے یعنی سلامتی کے خیالات۔ بُرائی کے نہیں تاکہ مَیں تُم کو نیک انجام کی اُمّید بخشُوں۔  یرمِیاہ  29 : 11

خُدا کے فرزند ہونے کی حیثیت سے ایک بات جس کے لیے ہم شُکر گزار ہو سکتے ہیں وہ یہ علم ہے کہ خُدا نے ہمیں عظیم کام کرنے کے لیے مقّرر کیا ہے۔ اس نے آپ کو ایک مقصد کے تحت پیدا کیا ہے۔ اس کے پاس کچھ کام ہیں جو وہ آپ کو دینا چاہتا ہے اورکچھ  ذمہ داریاں جو وہ آپ کو سونپنا چاہتا ہے۔

مجھے یقین ہے کہ آپ نے اپنی زندگی کے اس موڑ تک یہ جان لیا ہوگا کہ جب آپ خُدا کی پیروی کریں گے تو آپ کو مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جن لوگوں کو عظمت کی طرف بلایا جاتا ہے وہ بڑے چیلنجوں کا سامنا کرتے ہیں۔ خُدا نے ہم سے کبھی وعدہ نہیں کیا کہ سب کچھ آسان ہوگا۔ درحقیقت، وہ اِس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ ہم اس دُنیا میں مشکلات کا سامنا کریں گے (دیکھیں یُوحنّا 33:16)۔ لیکن وہ مشکلات میں ہمارے ساتھ رہنے، ہماری طرف سے لڑنے اور کسی بھی رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے ہمیں مضبوط کرنے کا وعدہ بھی کرتا ہے۔

اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کے راستے میں کیا مُشکل آتی ہے، ایمان کے ساتھ اور شُکر گزار دل کے ساتھ خُداوند کی پیروی کرتے رہیں، یہ جانتے ہوئے کہ اس نے آپ کو اپنے جلال کے لیے عظیم کام کرنے کے لیے مقّرر کیا ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

میں تیرا شُکر اَدا کرتا/کرتی ہوں اَے خُدا، کہ تُو نے مجھے ایک اُمید اور مستقبل دیا ہے۔ میری مدد کر کہ میں تیری رہنمائی کی پیروی کرتے ہوئے اپنی منزل کی طرف رواں ہوسکوں۔ مجھے تیری رہنمائی پر بھروسہ ہے اور میں اپنی زندگی میں تیری موجودگی اورتیری طاقت کے لیے شُکر گزار ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon