ایک کامل دِل

ایک کامل دِل

اور مَیں اُن کو( نیا) دِل دُوں گا اور نئی رُوح تُمہارے باطِن میں ڈالُوں گا اور سنگِین (غیر فطری سخت) دِل اُن کے جِسم سے خارِج کر دُوں گا اور اُن کو گوشتِین (اپنے خُدا کے چُھونے پر حساس اور ذمہ دار) دِل عِنایت کرُوں گا۔   حِزقی ایل 11 : 19

 اگرچہ ہمارے لئے یہ ممکن نہیں کہ ہمارا عمل ہروقت کامل ہولیکن ہمارے لیے خُدا کی طرف کامل دِل رکھنا ممکن ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم اُسے پورے دِل سے پیار کرتے ہیں اوراُسے خُوش کرنا چاہتے ہیں اورراستی کی راہ پر چلنا چاہتے ہیں۔

جب ہم خُداوند یسوع کو اپنے گناہوں کے لیے ایک کامل قربانی کے طور پر قبول کرتے ہیں تو وہ ہمیں نیا دِل دیتا ہے اور ہم میں اپنی رُوح ڈالتا ہے۔ جو دِل وہ ہمیں بخشتا ہے وہ اُس کا شُکرگزار، پاک اور کامل دل ہوتا ہے۔ میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ وہ ہماری ‘‘چاہتوں’’ کو بدل دیتا ہے۔ وہ ہماری خواہشات کو بدل دیتا ہے اور ہمارے اندر اسے خُوش کرنے کی خواہش پیدا ہوجاتی ہے۔

خُدا کی حقیقی چاہت یہ ہے کہ ہم اُس سے پیار کریں اور اس مُحبّت کی بدولت اُس کی بہترین طور پر خدمت اور فرمانبرداری کریں۔ اگر ہم ہر روزاپنا بہترین کرنے کی کوشش کرتے ہیں، گو کہ ہمارا بہترین اس کے معیار کے مطابق کامل نہیں ہوتا، توخُدا ہمارے دلوں کو دیکھتا ہے اور اپنے فضل (غیر مستحق احسان اور برکت) کی وجہ سے ہمیں کامل سمجھتا ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، میں آج تیرا/تیری شُکرگزار ہوں کہ تُو میرے دِل کا رویہ دیکھتا ہے۔ میں جانتا/جانتی ہوں کہ تُو نے مجھے ایک نئی "چاہتعطا کی ہے اور تیری مدد سے مَیں اپنے کاموں سے تجھے خُوش کرنے کی پوری کوشش کروں گا/گی۔ اَے باپ، میں تجھ سے مُحبّت کرتا/کرتی ہوں اور مَیں اپنی زندگی میں تیرے فضل کے لیے شُکرگزار ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon