بڑے عزم کے لیے قوّت

بڑے عزم کے لیے قوّت

کیونکہ صادِق سات بار گِرتا ہے اور پِھر اُٹھ کھڑا ہوتا ہے۔ امثال  24 : 16

جب لوگ کچھ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن ناکام ہوجاتے ہیں تو ان کی ہار ماننے کی ایک بنیادی وجہ یہ ہے کہ وہ "ناکامی” محسوس کرتے ہیں۔ سچ یہ ہے کہ ہم اس تک ناکام نہیں ہوتے جب تک ہم ہار نہ مان لیں۔ بعض اوقات ہم اپنی پوری کوشش کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود نتائج ہماری توقع کے مطابق نہیں ہوتے۔ ہم کسی ایک کام میں ناکام ہو سکتے ہیں، یا کچھ چیزوں میں بھی ناکام ہوسکتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم زندگی میں پورے طور پر ناکام ہیں۔

یقین کریں یا نہ کریں لیکن درحقیقت ہمیں ان ناکامیوں کے لیے جن کا ہمیں سامنا کرنا پڑتا ہے شُکر گزار ہونا چاہیے کیونکہ وہ ہمیں مستقبل کی کامیابی کے لیے تیار کرتی ہیں۔ کچھ چیزوں میں ناکامی ہمیں عاجز بناتی ہے اور ہمیں وہ سبق سکھاتی ہے جو ہمیں آنے والے چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے ضروری ہے۔ آپ کو ناکامی کے باعث شکست خوردہ محسوس کرنے کی ضرورت نہیں ہے؛ ناکامی کو مستقبل میں زیادہ عزم اور کامیابی کے لیے ایندھن سمجھیں۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ جب مجھے مشکل حالات کا سامنا ہو اور میں ہار ماننے کی آزمائش میں پڑوں تب مجھے  یہ یاد رکھنے میں مدد کر کہ تُو میرے ساتھ ہے۔ تیرا شُکر ہو کہ تُو نے مجھے آگے بڑھنے کی طاقت اورعزم دیا ہے۔ اور تیرا شُکر ہو کہ کچھ بھی ہو جائے، میں جانتا/جانتی ہوں کہ تُو نے میری زندگی کے لیے ایک اچھّا منصوبہ بنایا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon