بہترین قسم کے دوست

بہترین قسم کے دوست

جو بُہتوں سے دوستی کرتا ہے [تمام دُنیا کا دوست ہے] اپنی بربادی کے لِئے کرتا ہے پر اَیسا دوست بھی ہے جو بھائی سے زِیادہ مُحبّت رکھتا ہے۔    امثال 24:18

ہم سب سے پیار کرسکتے ہیں، لیکن ہم سب کے قریبی دوست نہیں بن سکتے۔ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو ہم سے ناراض ہوجاتے ہیں جب وہ ہمارے اندر خُدا کے ساتھ آگے بڑھنے کی خواہش کو دیکھتے ہیں اور اکثر یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو خود اُس کے ساتھ نہیں چلنا چاہتے۔ ایسے مسیحیوں کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ کریں جن کی زندگی گزارنے کی اقدار آپ سے مِلتی جُلتی ہیں۔ مسیح پر پختہ اِیمان رکھنے والا شخص آپ کو پختگی کی نئی بُلندیوں تک پہنچنے میں مدد کرسکتا ہے، لیکن ایک دنیاوی شخص آپ کے لئے آزمائش بن سکتا ہے تاکہ آپ اپنے اِیمان پر سمجھوتہ کریں۔

خُدا ہر بات میں وفادار ہے، اور شُکر ہے کہ ہم اُس سے مانگ سکتے ہیں کہ وہ ہمیں ایسے دوست دے جو ہماری زندگیوں میں ترقی کا با عث ہوں نہ کہ تنزلی کا۔ اچھّے دوستوں کے لیے ہمیشہ شُکر گزار رہیں کیونکہ وہ واقعی خُدا کی طرف سے تحفہ ہیں۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، جب مَیں خود کو تنہا محسوس کروں تو میری مدد کرکہ مجھے یاد رہے کہ تُو میری زندگی میں ایسے لوگوں کو شامل کرے گا جو میری حوصلہ افزائی کا باعث ہوں گے۔ مَیں تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ تُو دوستوں کے ساتھ ساتھ میری زندگی کی ہر ضرورت کو پورا کرسکتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon