جب آپ خُدا کے لئے بہترین کام کرتے ہیں

جب آپ خُدا کے لئے بہترین کام کرتے ہیں

اپنے آپ کو خُدا کے سامنے مقبُول اور اَیسے کام کرنے والے کی طرح پیش کرنے کی کوشِش کر جِس کو شرمِندہ ہونا نہ پڑے اور جو حق کے کلام کو درُستی سے کام میں لاتا ہو۔2 تِیمُتھِیُس 15:2

ہم خُدا کے کام کے لئے اپنی پوری کوشش کرسکتے ہیں، لیکن ہم ہرکام کامل طور پرنہیں کرسکتے اس لئے ہمیں کسی دباؤ میں آنے کی ضرورت نہیں ہے۔

مَیں نے ایک طالب علم کے بارے میں ایک کہانی سُنی جس نے امتحانی پرچہ اپنے پروفیسر کو درستگی کے لئے دیا اور پروفیسر نے اس کے نیچے لکھا، "کیا آپ اس سے بہتر کام کرسکتے ہیں؟” یہ سوچ کرکہ وہ اس سے بھی بہتر کرسکتا ہے طالب علم نے دوبارہ پرچہ حل کرنے کا ارادہ کیا اور جب اس نے وہ پرچہ پروفیسر کو دیا تو انہوں نے ایک بار پھراس کے نیچے وہی جملہ لکھ کر واپس کر دیا۔  تقریباً تین بار ایسا ہی ہوا اور آخر کار جب پروفیسر نے پوچھا کہ کیا یہ اس کا سب سے بہتر پرچہ ہے تو اس نے ایک لمحے کے لیے سوچا اور جواب دیا، "ہاں، مجھے یقین ہے کہ یہ سب سے بہتر کام ہے جو مَیں کر سکتا ہوں۔” تب اس کے پروفیسر نے کہا، "اچھّا، اب مَیں اسے لے لیتا  ہوں۔”

خُدا ہم سے بھی یہی چاہتا ہے کہ ہم بہترین کام کریں— تاکہ وہ اُسے استعمال کرے۔ ہمیں شُکرگزاری کرنی چاہیے کیونکہ اگرچہ ہمارا بہترین کام بھی کامل نہیں ہے، خُدا اس کو بھی کمال کے ساتھ کچھ بالکل حیرت انگیز نتیجہ کے لئے استعمال کر سکتا ہے!


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، مَیں بہت شُکر گزار ہوں کہ جب مَیں تیرے لیے اپنی پوری کوشش کرتا/کرتی ہوں تو تُو خُوش ہوتا ہے، حالانکہ میرا بہترین کام بھی کامل نہیں ہے۔ تیرا شُکریہ کہ جب مَیں اپنے حصے کا کام کرتا/کرتی ہوں، تو تُو ہمیشہ میری زندگی میں اپنے حصے کا کام کرنے میں وفادار رہتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon