تنقید سے نمٹنا سیکھیں

تنقید سے نمٹنا سیکھیں

اُمّید میں خُوش۔ مُصِیبت میں صابِر۔ دُعا کرنے میں مشغُول رہو۔   رُومِیوں  12:12

اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ ہم زندگی میں کیا کرتے ہیں، کبھی نہ کبھی ہم سب کو تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن ہمیں یہ سیکھنے کی ضرورت ہے کہ تنقید سے کیسے نمٹا جائے  اور اسے اپنی زندگی پر اثر انداز نہ ہونے دیا جائے۔

ہمیں پولُس رسُول کے اس نمونہ کے لیے شُکرگزار ہونا چاہیے  جو اس نے ہمارے سامنے رکھا ہے۔ پولُس کو اکثر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن اس نے کہا کہ اسے دوسروں کی باتوں کی کوئی فکر نہیں ہے۔ وہ جانتا تھا کہ وہ خُدا کے ہاتھ میں ہے اور آخر کار وہ خُدا کے سامنے کھڑا ہو کر اپنا اور اپنی زندگی کا حساب دے گا (1 کُرِنتھِیوں 4 :3-4 دیکھیں)۔

ہو سکتا ہے آپ کے سب کام ہمیشہ ٹھیک نہ ہوں لیکن خُدا آپ کے دِل کو دیکھتا ہے۔ اگر آپ خُدا کے لیے زندگی گزارنے کی کوشش کر رہے ہیں اور دوسروں سے مُحبّت کرنے کے طریقے ڈھونڈتے ہیں تو خُدا راضی ہے (متّی 37:22-40 دیکھیں)۔ دوسروں کی تنقید سے پریشان نہ ہوں؛ خُدا آپ سے مُحبّت کرتا ہے۔ آپ کو صرف اُس کی مُحبّت اور رضامندی کی ضرورت ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ میں شُکرگزار ہوں کہ مجھے دوسروں کی تنقید سُننے کی ضرورت نہیں ہے۔ تُو میرے دِل کو دیکھتا ہے اور میرے مقاصد کو جانتا ہے۔ میں شُکرگزار ہوں کہ تیری رضامندی کسیبھی انسان کی رضامندی سے بڑھ کر ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon