توجہ کرنے کا مسئلہ

توجہ کرنے کا مسئلہ

اِیمان کے بانی اور کامِل کرنے والے یِسُوع کو تکتے رہیں۔  عِبرانیوں 12 : 2

صحیح چیزوں پر توجہ مرکوز کرنا بہت ضروری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خُدا کا کلام ہمیں ہدایت دیتا ہے کہ ہم اُن تمام چیزوں سے دوررہیں جو ہمیں پریشان کرتی ہیں اور یسوع کی طرف دیکھیں جو ہمارے اِیمان کا بانی اور کامل کرنے والا ہے.

ہم جس چیز پر بھی زیادہ توجہ کرتے ہیں وہ ہمارے ذہنوں پر قابض ہو جاتی ہے۔ جب ہم اپنے مسائل پر توجہ مرکوز کرتے ہیں تو ہم مسلسل اپنے ذہنوں میں ان پر غور کرتے رہتے ہیں جو ان پر گیان دھیان کرنے کے مترادف ہے۔ ہم اپنے مسائل کے بارے میں جتنا زیادہ سوچتے ہیں اور بات کرتے ہیں، وہ اتنے ہی بڑے ہوتے جاتے ہیں۔ ایک نسبتاً چھوٹا معاملہ ایک بہت بڑا مسئلہ بن سکتا ہے صرف اس وجہ سے کہ ہم اس پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کرتے ہیں.

دانشمندی یہ ہے کہ ہم اپنے مسائل پر غوروفکر کرنے کی بجائے خُدا کے کلام اور اپنی زندگیوں کے لیے اُس کے وعدوں پر غوروفکر کریں اور اُن کے لیے پورے جوش سے اُس کا شُکر ادا کرنے میں وقت گزاریں۔ جب ہم ایسا کرتے ہیں تو ہمیں خُدا کی وفاداری نظر آئے گی اور ہماری مشکلات اتنی بڑی دکھائی نہیں دیں گی۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ میں شُکر گزار ہوں کہ تُو میری پریشانیوں، آزمائشوں اور غیر یقینی صورتحال سے بڑاہے۔ تُو بھلا ہے اور میرا دل تیری شُکرگزاری اور تیری مُحبّت سے بھر گیا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon