جذباتی دُکھوں سے نمٹنا

جذباتی دُکھوں سے نمٹنا

اَب خُدا جو ہر طرح کے فضل کا چشمہ ہے [جو تمام برکتوں اور نعمتوں سے نوازتا ہے] ، جِس نے تُم کو مسِیح میں اپنے [ذاتی] ابدی جلال کے لِئے بُلایا تُمہارے تھوڑی مُدّت تک دُکھ اُٹھانے کے بعد آپ ہی تُمہیں کامِل اور قائِم اور مضبُوط کرے گا۔   1 پطرؔس 5 :  10

جب ہم جذباتی طورپر تکلیف میں ہوتے ہیں، تو ہم غصہ، مایوسی یا حوصلہ شکنی محسوس کرتے ہیں لیکن ہمیں ان احساسات میں سے کسی کو بھی اپنے آپ پر حاوی ہونے نہیں دینا چاہیے۔ ہمیں اپنے جذبات کو خُدا کی مدد سے کنٹرول کرنا چاہیے اور شُکر گزار ہونا  چاہیے کیونکہ ہم اپنے احساسات اور جذبات کے قابو میں نہیں ہیں۔

بہت سے لوگوں کے ساتھ ناانصافی کی جاتی ہے؛ وہ اس تکلیف کے مستحق نہیں ہیں جس کا وہ تجربہ کرتے ہیں۔ اورجب ہم ہولناک، تکلیف دہ حالات میں سے گزرتے ہیں توخُداوند یسوع مسیح ہماری مدد کرنے اور ہمیں مضبوط کرنے کے لیے ہماری زندگیوں میں موجود ہوتا ہے، اور ہم اس بات کے لئے خوشی کرسکتے ہیں۔

شاید آپ کی زندگی کا آغاز اچھّا نہیں تھا، لیکن آپ پھر بھی اچھّا اختتام کر سکتے ہیں۔ ماضی کو جانے دیں اور اچھّی زندگی میں قدم رکھیں جسے خُدا نے اپنے بیٹے، یسوع مسیح کو آپ کے لیے خریدنے کے لیے بھیجا ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ جب مجھ سے زیادتی ہوئی یا ہوگی  اور میرے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا گیا یا رکھا جائے گا اس وقت تونے میری مدد کی اور ہمیشہ کرتا رہے گا، اس کے لئے تیرا شکر ہو۔ مجھے  بھروسہ ہے کہ تُو میری حمایت کرنے والا ہے اور تُو ہمیشہ غلط باتوں کو درست کرتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon