جس جگہ تو ہے وہاں سے نظر کر

جس جگہ تو ہے وہاں سے نظر کر

’’اور لوط کے جداہو جانے کے بعد خداوند نے ابرام سے کہا کہ اپنی آنکھ اٹھا اور جس جگہ تو ہے وہاں سے شمال اور جنوب اور مشرق اور مغرب کی طرف نظر دوڑا ۔‘‘( پیدائش ۱۳: ۱۴ )

ایسا لگتا ہے کہ زندگی ہمیشہ ہمیں  اس مقام پر پہنچا دیتی ہے جہاں سے ہمیں نئے سرے سے آغاز کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔

بائبل مقدس میں ابرہام کو دیکھتے ہیں  جو اسی مقام پر موجود ہےجہاں اس کے بھتیجے لوط نے بہترین زمین کا چناوٗ کر کے ابرہام کو  نسبتاً کم پسندیدہ زمین میں چھوڑ دیا۔ لیکن خدا نے ابرہام کو نہیں چھوڑا۔ بلکہ اس پر ظاہر ہو کرایک نیا رویا بخشا۔

جب لوط اور ابرہام ایک دوسرے سے جدا ہو گئے تو جو  خدا نے ابرہام سے کہا مجھے وہ بہت پسند ہے ، اس نے اس سے کہا ’’ اپنی آنکھ اٹھا اور جس جگہ تو ہے وہاں سے شمال اور جنوب اور مشرق اور مغرب کی طرف نظر دوڑا ‘‘۔

’’جس جگہ تو ہے وہاں سے نظر کر ‘‘ یہ وہ جملہ ہے جو  مجھے متحرک کر تا ہے ۔ یہ وہ مقام ہے جہاں سے ہمیں دوبارہ آغا ز کرنا ہے…نئی شروعات۔ خدا کبھی کبھار ہمیں خود ایسے مقام تک لے کر آئے گا۔

ہو سکتا ہے کہ آپ اس وقت اسی مقام پر ہوں ۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کسی برے خواب سے جاگنا چاہتے ہوں یا کسی پرانے خواب کو پورا کرنا چاہتے ہوں، ہوسکتا ہے کہ آپ مالی طور پر مستحکم ہونا چاہتے ہوں ، اپنا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہوں ، کتاب لکھنا چاہتے ہوں…    بات کوئی بھی ہو عین ممکن ہے کہ خدا آپ سے کہہ رہا ہو کہ اسی وقت اس کا م کو شروع کیا جائے۔ یہ آپ کی زندگی میں نئی شروعات ہو سکتی ہے۔

جب خدا نے ابرہام کو اس جگہ سے نظر کرنے کے لئے کہا ، تو اس کے فوراً بعد ا س نے اس سے کہاکہ ’’اٹھ اور اس ملک کے طول و عرض میں سیر کرکیونکہ میں اسے تجھ کو دوں گا‘‘ (پیدایش ۱۳: ۱۷ این. کے .جے .وی.)۔

ہوسکتا ہےکہ خدا آپ کو اسی لمحہ اٹھنے اور اپنے خواب اور رویا …زندگی کے مقصد … کو اپنی زندگی میں  پورا کرنے کے لئے کہہ رہا ہوں، کیونکہ یہ سب کچھ اسی کی طرف سے  ہے۔آپ کا کام اس راہ پر چلنا ہے۔

اپنی آنکھ اٹھا اور جس جگہ تو ہے وہاں سے  نظر دوڑا  اور چل پڑ!

یہ دُعا کریں

خداوند اپنے ماضی کے باوجود، میری مددکر کہ جہاں میں ہوں وہاں سے نظر کروں۔ نئی شروعات کے لئے میں تیرا/تیری شکر گزار ہوں۔ میں دلیری سے  اپنے بلاوے کی طرف قدم بڑھاوٗں گا/گی۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon