جی ہاں ،آپ کر سکتے ہیں!

ی ہاں ،آپ کر سکتے ہیں!

’’تم کسی ایسی آزمائش میں نہیں پڑے جوانسان کی برداشت سے باہر ہو اور خدا سچا ہے ۔وہ تم کو تمہاری طاقت سے زیادہ آزمائش میں نہ پڑنے دیگا بلکہ آزمائش کے ساتھ نکلنے کی راہ بھی پیدا کرے گا تاکہ تم برداشت کر سکو۔‘‘ پہلا کرنتھیوں ۱: ۱۳

ہم سب کو آزمائش کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔یہ ہماری زندگی کا ناگزیر حصہ ہے ۔ سوال یہ نہیں ہے کہ آیا آپ کو آزمائش کا سامنا کرنا پڑے گا یا نہیں؟ سوال یہ ہے کہ کیا آپ آزمائش کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں؟

میں چاہتی ہوں کہ آپ یہ بات سمجھ  لیں:آپ آزمائش پر غالب آسکتے ہیں۔یہ کہنا بند کر دیں۔’’جوائیس ، میں سوچتا/سوچتی ہوں کہ میں غالب نہیں آسکتا/سکتی۔‘‘ آپ اس جملہ کو اپنی زندگی سے نکال دیں،’’میں نہیں کرسکتا/سکتی‘‘

اگر آپ اپنی قوت میں  آزمائش پرغالب آنے  کی کوشش کریں گے تو ناکام ہو جائیں گے ۔لیکن  جب آپ خداوند کے کلام کواپنے دل میں بسا کر اس کی قوت   پر تکیہ کریں گے اوراس کے  وعدوں پر بھروسہ کریں گے تو کسی بھی آزمائش پر غالب آنا  ناممکن نہیں ہوگا۔

پچھلے کچھ سالوں میں میَں نے پانچ ایسی باتیں سیکھیں ہیں جن کی مدد سے ہم آزمائش پر غالب آسکتے ہیں ۔ پہلی  بات یہ کہ آپ کو بہت ہی سمجھ داری سے کام لینا پڑے گا ۔ کسی بھی چیز کا انتخاب کرنے سے پہلے اُس کے ہر پہلو  خصوصاً نتائج پر اچھی طرح غورکر یں۔  حکمت ،دور اندیشی کا نام ہے۔

اگلی بات یہ ہے کہ آپ کو یقین کرنا ہے کہ آپ آزمائش پر قابو  پا سکتے ہیں ۔سزا کا  خوف، پچھتاوا، اورندامت آپ کے زور کو کم کر دیتے ہیں۔اگر آپ ان کو وقت  پر قابو کرلیں گے   تو یہ اپنا اثر کھو دیں گےلیکن اگر ایسا نہیں ہوگا تو ان کو روکنا بے حد مشکل ہے۔ تیسری بات یہ ہے کہ آزمائش کو عام زندگی کا حصہ ہی سمجھیں اگر آپ اس کو جنگ کی صورتحال تصور کریں گے تو پھر اس کےلئے تیار بھی رہیں ۔ چوتھی بات یہ کہ اپنے آپ کو اُن تمام معاملات سے دُور رکھیں جہاں آپ کمزور پڑ جاتے ہیں ۔اگر  روپیے پیسے کا معاملہ میں آپ کمزور ہیں تو بہتر ہے کہ بے جا خریداری سے گریز کریں!

اور آخری بات ، کبھی اپنے آپ پر بے جا فخر نہ کریں ۔ کیونکہ آزمائش سے ہمیں کوئی تمغہ نہیں ملتا اوراگر ایک بارآپ نے یہ مان لیا کہ مجھ سے زیادہ سمجھ دار اور ہوشیار اورکوئی نہیں ہے تو آپ آسانی سے آزمائش میں پھنس  سکتے ہیں ۔

خداوند چاہتاہے کہ آپ اس پر بھروسہ کریں  کہ وہ آپ  کی  زندگی کے ہر مقام پر آپ کو فتح سے ہمکنار کرے گا۔ خداوند کے فضل سے …آپ فتح پا سکتے ہیں ۔

یہ دُعا کریں۔

خداوند میں  نے جا ن لیا ہے کہ آزمائش  زندگی کا حصہ ہے ۔ بخش دے کہ جب بھی مجھے آزمائش کا سامنا کرنا پڑے تو میں  نہ توحیران ہوں اور نہ ہی اس کا شکار بنوں۔خداوند تیری حکمت اور فضل کےلئے تیراشکر ہو کیونکہ ان کے باعث  تمام آزمائشوں  پر غالب آ کر فتح مندی کی زندگی گزار سکتا/سکتی ہوں۔ آمین

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon