حیران کن زندگی

حیران کن زندگی

اور لوگ اُس کی تعلِیم سے حَیران تھے کیونکہ اُس کا کلام اِختیار کے ساتھ تھا۔  لُوقا 4 : 32

میرا خیال ہے کہ کئی بار ہم وہ چیزیں چھوڑ دیتے ہیں جو ہمارے لیے انتہائی خاص ہونی چاہیے — جن چیزوں کے لیے ہمیں بے حد شُکر گزار ہونا چاہیے — انہیں ہم بہت معمولی سمجھتے ہیں۔ کئی سال پہلے، میں خُداوند سے "دُعا میں بڑبڑاہٹ کررہی تھی” (میں دُعا کر رہی تھی لیکن ساتھ ہی ساتھ بڑبڑا رہی تھی) اور میں نے کہا، "خُداوند، میری زندگی میں وہ دلچسپ، خاص کام کیوں نہیں ہورہے جو اس وقت ہوتے تھے  جب میں نے تجھے شروع میں جاننا شروع کیا تھا؟”

اورجو کچھ خُداوند نے مجھ سے کہا میں وہ کبھی نہیں بھولوں گی کیونکہ اس نے مجھ سے صاف صاف کہا کہ، "جوائیس، میں اب بھی ہر وقت وہی کام کرتا ہوں، بس اتنا ہے کہ تمہیں اس کی عادت ہو گئی ہے۔” واہ!

مجھے یقین ہے کہ اگر ہم ان کاموں پر غور کریں گے جو خُدا ہماری زندگیوں میں کر رہا ہے تو ہم حیران ہوجائیں گے — یہاں تک کہ چھوٹی چھوٹی چیزیں بھی ہمیں حیران کردیں گی — اور ہم کبھی بھی اُمید سے خالی نہیں ہوں گے۔ میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ جو آپ کے پاس ہے اُس کو محسوس کریں، شُکر گزار ہوں اور حیرت زدہ رہنے کا فیصلہ کریں . . . منہ اور آنکھیں کُھلے رہ جانا "واہ! یہ خُدا کا کام ہے!” حیران کن بات ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے خُداوند میں شُکر گزار ہوں کہ تُو ہمیشہ میری زندگی میں خاص کام  کرتا ہے اور میں دُعا کرتا/کرتی ہوں کہ میں ان کوجانوں اورجی بھر کر تیری تعریف اور شُکر گزاری کرنے والا/والی بنوں۔ حیرت زدہ رہنے میں میری مدد کر۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon