خُداوند کی شادمانی

خُداوند کی شادمانی

اور تم اُداس مت ہو کیونکہ خُداوند کی شادمانی تمہاری پناہ گاہ ہے۔  نحمیاہ 8: 10

شادمانی کا ہماری توقعات (جو ہم سوچتے اور یقین کرتے ہیں) سے گہرا تعلق ہے۔ دوسرے الفاظ میں جتنا آپ توقع کرتے ہیں کہ آپ کی زندگی میں اچھی چیزیں ہوں گی اتنا ہی آپ کو شادمانی ملے گی۔ اِس وقت آپ کس چیز کی توقع کررہے ہیں؟ اگر آپ کو کسی چیز کی توقع نہیں ہے تو پھر عین ممکن ہے کہ آپ کو کچھ بھی نہ ملے۔
دُنیا کی طرف نہ دیکھیں کہ وہ آپ کو اُمید،خواب اور توقع بخشے گی کیونکہ اگر آپ کو وہ مل بھی جائیں وہ بھرپور نہیں ہوں گی۔ خدا کی طرف دیکھیں جو ہمارے خیال اور ارادے سے بہت بڑھ کر سکتا ہے (دیکھیں افسیوں 3 : 20)۔ اس سے بڑے کاموں کی توقع کریں۔

اس سے توقع کریں کہ وہ آپ کے لئے بڑے کام کرے گا اس لئے نہیں کہ آپ ان کے حقدار ہیں لیکن اس لئے کہ وہ بھلا ہے!


آج کا قوّی خیال: میں خُدا سے توقع کررہا/رہی ہوں کہ خُدا میری زندگی میں شاندار اور بھلے کام  کرے گا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon