خُدا پر بھروسہ کرنا

خُدا پر بھروسہ کرنا

کیونکہ اَے خُداوند خُدا! تُو ہی میری اُمّید ہے۔ لڑکپن سے میرا توکُّل تُجھ ہی پر ہے۔  زبُور 71 : 5

خُدا پر بھروسہ کرنے سے ہم اُس کے آرام میں داخل ہوسکتے ہیں اور آرام ایک پُرسکون جگہ ہے جہاں ہم اپنی زندگیوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں یہ یقین رکھتے ہوئے کہ خُدا ہماری لڑائیاں لڑ رہا ہے۔

خُدا ہمارا خیال رکھتا ہے۔ وہ ہمارے مسائل حل کرے گا اور ہماری ضروریات کو پورا کرے گا اور شُکر ہے کہ ہم ان کے بارے میں سوچنا اور فکر کرنا چھوڑ سکتے ہیں۔ مجھے احساس ہے کہ یہ کہنا آسان ہے لیکن کرنا بہت مشکل ہے لیکن موجودہ وقت وہ بہترین وقت ہے جب ہم زندگی گزارنے کا ایک نیا طریقہ سیکھنا شروع کرسکتے ہیں — زندگی گزارنے کا ایسا طریقہ جو فکر، اضطراب اور خوف کے بغیر ہو۔

یہ ایمان لانے اور کہنے کا وقت ہے کہ ”میں خُدا پر مکمل بھروسہ کرتا/کرتی ہوں؛ فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے! میں خوف یا اضطراب کا شکار نہیں ہوں گا/گی۔ خُدا میرے اعتماد کا ذریعہ ہے۔” آپ جتنا زیادہ اس سچائی کے بارے میں سوچیں گے، اتنا ہی آپ فکر کی بجائے  اعتماد  کرنا سیکھ لیں گے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ تیرا شُکر ہو کہ مجھے فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے! مجھے تجھ پر بھروسہ ہے کہتُو میرا خیال رکھے گا اور ہمیشہ میرے ساتھ رہے گا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon