خُدا کے نمونہ کی پیروی کرنا

خُدا کے نمونہ کی پیروی کرنا

اورخُدا نے دیکھا کہ رَوشنی اچھّی (مناسب، خوشگوار) ہے اور خُدا نے رَوشنی کو تارِیکی سے جُدا کِیا۔  پَیدائش 1 : 4

ایماندار ہوتے ہوئے، آپ کے اور میرے اندروہی خوبیاں ہیں جو خُدا کے اندر ہیں۔ اُسکی ہستی خوف، دباؤ، فکر، بے چینی اورشکستگی سے بھری ہوئی نہیں ہے۔ اور شُکر کی بات ہے کہ ہماری بھی ایسی نہیں ہونی چاہیے۔ فکرمند ہونے کی بجائے خُدا اپنا وقت اپنی تخلیق اور اپنے ہاتھ کے کاموں سے لطف اندوز ہونے میں صَرف کرتا ہے۔

پَیدائش1 میں درج تخلیق کی روشنی میں، کلام یہ بتاتا ہے کہ جس کائنات میں ہم رہتے ہیں اس کا کچھ حصّہ بنانے کے بعد خُدا نے دیکھا کہ وہ اچھّا (مناسب، خوشگوار،صحیح اور قابل تعریف) ہے اوراُس نے اُسے پسند کیا۔ (دیکھیں آیات 4، 10، 12، 18، 21، 25 ،31) مجھے لگتا ہے کہ اگر خُدا نے اپنی تخلیق کے ہرمرحلے اوراپنے کام سے لطف اندوز ہونے کے لیے وقت نکالا تو آپ اور میں بھی اپنے کام سے لطف اندوز ہونے کے لیے وقت نکال سکتے ہیں۔ ہم یہ جانتے ہوئے شُکرگزاری کرتے ہوئے خُوش ہو سکتے ہیں کہ خُدا ہمیں یہ آزادی دیتا ہے کہ اپنے کاموں کی تکمیل کے بعد لطف اندوز ہوں۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ تیرا شُکر ہو کہ تُونے ہمیں ایک نمونہ دیا ہے اور تیرا شکر ہو اس زندگی کے لئے جو تو نے ہمیں بخشی ہے۔ مجھے دباؤ، خوف اور فکر سے بھری زندگی گزارنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مدد کر کہ ان چیزوں کو پیچھے چھوڑ کر اپنی اُس زندگی سے لطف اندوز ہوں جو تُو نے مجھے عطا کی ہے

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon