خُدا ہمیں چُھونا

خُدا ہمیں چُھونا

اورمیں اُن کو (نیا) دِل دوں گا اور نئی رُوح تمہارے باطن میں ڈالوں گااور سنگین دل(غیرفطری طور پر پتھر دل) ان کے جسم سے خارج کردوں گا اور گوشتین دل(حساس دل جو خُدا کے چھونے سے حرکت میں آجائے) عنایت کروں گا۔   حزقی ایل 11 : 19

خُدا نے ہمیں ایسا بنایا ہے کہ ہم اُس کی تحریک کو محسوس کرتے ہیں اور وہ ہماری راہنمائی کرنا چاہتا ہے تاکہ ہم وہ کام کریں جو ہمارے لئے اچھّے ہیں جیسا کہ اس کے ساتھ وقت گزارنا لیکن وہ یہ نہیں چاہتا کہ جب ہم عبادت کریں تو اس وقت کو شرعی اور قانونی پابندیوں سے جکڑ دیں ۔۔۔۔ جیسا کہ مجھے پندرہ منٹ دُعا کرنی چاہیے، مجھے بیس منٹ خُدا کا کلام پڑھنا چاہیے اور مجھے ہر روز اس کو خوش کرنے کے لئے دس منٹ تک خُدا کے کلام کا اقرار کرنا چاہیے۔

جیسے ہی ہم ان باتوں کو شریعت اور قانون کے طور پر دیکھنے لگتے ہیں تو ان کاموں کو کرنے سے جو خوشی ملتی  ہے وہ خوشی جاتی رہتی ہے اور یہ جسم کے کام بن جاتے ہیں۔ خُدا کو موقع دیں کہ آپ جو وقت اس کے ساتھ گزارتے ہیں وہ اس میں آپ کی راہنمائی کرے اس طرح آپ کبھی بھی اُکتاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔ خُدا کا پاک روح تخلیقی قوت کا مالک ہے، اور وہ آپ کی مدد کرے گا تاکہ آپ خُدا کے ساتھ تازگی اور جوش کے ساتھ اپنا وقت گزاریں۔

مسیح کو قبول کرنے سے پہلے ہم سخت دِل تھے اور پاک رُوح کی راہنمائی کو سمجھتے نہیں تھے، لیکن خُدا نے ہمیں نئے دِل عطا کئے ہیں، اور ہم اُس کی راہنمائی کو قبول کرسکتے ہیں۔


آج کا قوّی خیال: میں خُدا کی تحریک کا فرمانبردار ہوں جو میری زندگی کی راہنمائی اور رہبری کرتی ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon