خُوشی کی توقع

خُوشی کی توقع

تُو مُجھے زِندگی کی راہ دِکھائے گا۔ تیرے حضُور میں کامِل شادمانی ہے۔ تیرے دہنے ہاتھ میں دائِمی خُوشی ہے۔ زبُور 11:16

زندگی میں خُوشی ہونا بڑی عظیم بات ہے۔ ہوسکتا ہے کہ ہم اپنے حالات میں تبدیلیاں دیکھنا چاہتے ہوں، لیکن ہمیں ناخوشگوارحالات کو یہ اجازت نہیں دینی چاہیے کہ وہ ہمیں دُکھی کریں۔ ہمیں شُکرگزارہونا چاہیے کیونکہ اگر ہم خُوش ہیں تو ناقابلِ برداشت حالات کو بھی برداشت کرسکتے ہیں۔ یہاں تک کہ اگر آپ مشکل حالات میں سے گزر رہے ہیں تو اچھّے حالات کی توقع کریں اور اس طرح خوشی کو اپنی زندگی میں لائیں۔

خُوشی کا اظہار مختلف طریقہ سے کیا جاسکتا ہے ہم مسکراتے ہیں یا شدت سے مزاح سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ یہ ہماری توقعات (جو ہم سوچتے اور مانتے ہیں) سے گہرا تعلق رکھتی ہے۔ خُوشی کا ایک مطلب یہ ہے: "اچھّی چیز کے حصول یا توقع کے باعث پیدا ہونے والا پُرجوش جذبہ یا جذبات۔”* دوسرے الفاظ میں، ہماری خُوشی اس بات سے متاثر ہوتی ہے کہ ہم اپنے لئے اچھّی چیزوں کے ہونے کی کتنی توقع رکھتے ہیں۔ خوفزدہ نہ ہوں اور نہ ہی بُری چیزوں کی توقع کریں۔ دُعا کریں، یقین کریں، اور اپنی زندگی کے لیے خُدا سے بہترین کی توقع رکھیں — پھر اپنی خُوشی کو بڑھتے ہوئے دیکھیں۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، مَیں تیری خُوشی کے لیے تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں۔ آج مَیں اپنی زندگی میں تیری بھلائی کی اُمید کروں گا/گی۔ مَیں تیری مُحبّت اور تیری وفاداری سے خُوش ہوں گا/گی۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon