خُوشی کے لئے تیار کئے گئے

خُوشی کے لئے تیار کئے گئے

صادِقوں (خُدا کے ساتھ سیدھا، درست چلنے  والا) کی [مضبوط] اُمّید خُوشی لائے گی لیکن شرِیروں (جو خُدا کے ساتھ ہم آہنگی میں نہیں ہیں) کی توقُّع خاک میں مِل جائے گی۔ امثال  10 :  28

ہم اِس بات کے لئے شُکر گزار ہو سکتے ہیں کہ خُدا کی یہ مرضی ہے کہ ہم اس زندگی سے جو اس نے ہمیں دی ہے لطف اندوز ہوں۔ خُداوند کی خُوشی ہماری طاقت ہے۔ یہ جانتے ہوئے ہم ہر روز زندگی سے لطف اندوز ہونے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

زندگی سے لطف اندوز ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہماری زندگی میں ہر وقت کچھ دلچسپ ہوتا رہتا ہے؛ اِس کا سادہ مطلب ہے روزمرہ کی سادہ باتوں سے لطف اندوز ہونا۔ زندگی کا بیشتر حصہ عام باتوں پر مشتمل ہوتا ہے، لیکن ہم مافوق الفطرت طور پر خُدا کی قدرت سے لیس ہیں تاکہ عام، روزمرہ کی زندگی کو غیر معمولی انداز میں گزاریں۔

جی ہاں، زندگی سے لطف اندوز ہونے کے لیے خُدا کی طاقت کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ زندگی آسان نہیں ہے۔ بہت دفعہ ہماری زندگی میں ایسے کام ہوتے ہیں جن کے بارے میں ہم نے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی ہوتی اور ان سے کچھ مشکلات پیدا ہوجاتی ہیں۔ لیکن خُداوند یسوع نے کہا، "دُنیا میں مُصِیبت اُٹھاتے ہو لیکن خاطِر جمع رکھّو مَیں دُنیا پر غالِب آیا ہُوں” (دیکھییں یُوحنّا 33:16)۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، جب مجھے مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تو میری مدد کر کہ ان حالات کے باوجود خُوشی کا انتخاب کروں۔ میں تیرا شُکر ادا کرتا/کرتی ہوں کہ تیری خُوشی ہر روز میری طاقت ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon