دُعا سانس لینے کے مترادف ہے

دُعا سانس لینے کے مترادف ہے

پِھر اُس نے [یسوع] اِس غرض سے کہ ہر وقت دُعا کرتے رہنا اور ہِمّت نہ ہارنا (کمزور ہونا، دِل چھوٹا کرنا، اور ہار ماننا نہیں) چاہیے۔       لُوقا 1:18

دُعا سانس لینے کے مترادف ہے — مسلسل، آسانی سے فطری طور پر سانس لینا — دُعا ہماری زندگی کا حصّہ ہونا چاہیے اور زندگی کے ہر معاملہ میں ہمیں دُعا کرنی چاہیے۔ درحقیقت، جس طرح ہماری جسمانی زندگی سانس لینے سے قائم رہتی ہے، اِسی طرح ہماری روحانی زندگی دُعا سے قائم رہنی چاہیے۔

ہم بلند آواز سے دُعا کر سکتے ہیں  اور خاموشی سے بھی دُعا کر سکتے ہیں۔ ہم بیٹھ کر، کھڑے ہو کر، یا فرش پر لیٹ کر بھی دُعا کر سکتے ہیں۔ ہم سفر کرتے ہوئے دُعا کرسکتے ہیں یا جب ہم کہیں ٹھہرے ہوں تو ہم دُعا کر سکتے ہیں۔ ہم خریداری کرتے ہوئے دُعا کرسکتے ہیں، کسی کا انتظار کرتے ہوئے، کاروباری میٹنگ میں شرکت کے دوران، گھر کے کام کاج کرتے ہوئے، گاڑی چلاتے ہوئے یا نہا تے ہوئے بھی دُعا کر سکتے ہیں۔ اِن اوقات میں شُکر گزاری کی دُعا کرنا اچھّی عادت ہے۔ ہم اِس طرح دُعا کر سکتے ہیں کہ "اَے خُداوند جو کچھ تُو کر رہا ہے اِس کے لیے تیرا شُکرہو” یا، "اَے خُدا تیری تعریف ہوکیونکہ مَیں جانتا/جانتی ہوں کہ تُو اس صورتحال میں میرے ساتھ ہے۔” دُعا صرف خُدا کے ساتھ بات کرنا اور اس سے اپنے دل کا اظہار کرنا ہے، اور یہ کسی بھی وقت، کہیں بھی کی جا سکتی ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، دُعا کے انعام کے لیے تیرا شُکریہ۔ میر ادن چاہیے کیسا بھی گزرے مَیں بہت شُکرگزار ہوں کہ مَیں ہرحال میں دُعا کرنے کے لیے کچھ وقت نکال سکتا/سکتی ہوں، اس اعتماد کے ساتھ کہ تُو میری سُنتا ہے اور جواب دیتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon