رویہ سب کچھ ہے

رویہ سب کچھ ہے

وہ (بھروسہ کے لائق ہے) تم کو تمہاری طاقت سے زیادہ آزمایش میں پڑنے نہ دے گا بلکہ آزمایش کے ساتھ (ہمیشہ ) نکلنے کی راہ (ایسا ذریعہ جس سے آرام کی جگہ مل جائے) بھی پیدا کردے گا تاکہ تم برداشت کرسکو۔   1 کرنتھیوں 10 : 13

ہم اپنی زندگی میں جن مسائل سے دوچار ہوتے ہیں شاید وہ بہت مشکل ہوں لیکن خُدا ہماری برداشت سے زیادہ مشکلات کو ہم پر آنے کی اجازت نہیں دیتا۔ دراصل ہر آزمایش کے ساتھ وہ نکلنے کی راہ بھی مہیا کردیتا ہے۔ اُوپر جوحوالہ دیا گیا ہے اس میں نہ صرف یہ بتایا گیا ہے کہ وہ نکلنے کی راہ پیدا کرتا ہے لیکن اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وہ ہمیں آزمایش کو صبر سے برداشت کرنے کی طاقت بھی بخشتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہم آزمایش میں اپنا رویہ ٹھیک رکھ سکتے ہیں! اچھا رویہ برقرار رکھنا ایسے حالات میں جو ناخوشگوار ہوتے ہیں ہی فتح کی کُنجی ہے۔اور یہ ہمیں طاقت بخشتی ہے تاکہ ہم اپنے سفر سے لطف اندوز ہوسکیں۔


آج کا قوّی خیال: میں آزمایشوں میں اچھا رویہ اختیار کرسکتا/سکتی ہوں یہ جان کر کہ خُدا اس سے نکلنے کی راہ پیدا کرے گا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon