زندگی ایک سفر ہے

زندگی ایک سفر ہے

جب وہ صُبح کو اُٹھ جاتا تب وہ کُوچ کرتے تھےاور اگر وہ رات دِن برابر رہتا تو جب وہ اُٹھ جاتا تب ہی وہ کُوچ کرتے تھے۔  گِنتی 9 : 21

شُکر ہے کہ زندگی میں خوش ہونے کے لئے ہمیں ہمیشہ خوشگوارحالات کا انتظارکرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ دلی رویہ ہے، ہر چیز سے لطف اندوز ہونا ایک فیصلہ ہے کیونکہ تمام چیزیں — یہاں تک کہ چھوٹی، بظاہر معمولی چیزیں بھی — زندگی کی مجموعی "بڑی تصویر” میں اہم مقام رکھتی ہیں۔

زندگی ایک سفر ہے. اس کے بہت سے مراحل ہیں۔ اس کا ایک آغاز، ایک درمیان اور ایک اختتام ہے۔ زندگی کے تمام پہلوؤں میں ہمیشہ ترقی ہوتی رہتی ہے۔ زندگی متحرک رہتی ہے۔ حرکت، ترقی اورپیش روی کے بغیر کوئی زندگی نہیں ہے۔ دوسرے لفظوں میں، جب تک آپ اور میں زندہ ہیں، ہم ہمیشہ کسی سفر میں ہیں۔  اگر آپ اپنی زندگی کے سفر سے لطف اندوز نہیں ہو رہے تو اب وقت ہے کہ آپ خوش ہونا شروع ہوں۔ اگر آپ اپنی زندگی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں تو خُدا کا شُکر ادا کریں اور اس سے مزید لطف اندوز ہونے کے طریقے تلاش کریں۔


شُکرگزاری کی دُعا

مِیں تیرا شُکریہ ادا کرتا/کرتی ہوں اَے باپ کہ میری زندگی ایک سفر ہے. میں کسی مشکل یا آزمائشی صورتحال میں ہمیشہ کے لیے پھنسنے والا/والی نہیں ہوںتُو مجھے اس میں سے گزار رہا ہے۔ مجھے اپنے ارد گرد کے حالات سے قطع نظراپنی خُوشی کا تجربہ کرنے میں میری مدد فرما۔ آج میری مدد کر کہ میں زندگی سے لطف اندوز ہوں!

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon