صحیح سوچ کی اہمیت

صحیح سوچ کی اہمیت

کیونکہ جَیسے اُس کے دِل کے اندیشے ہیں وہ وَیسا ہی ہے۔  امثال 23 : 7

ذہن تمام اعمال کا راہنما یا پیش رو ہے۔ ہم ہر روز جو قدم اُٹھاتے ہیں وہ اُن خیالات کا براہ راست نتیجہ ہوتے ہیں جو ہم خود کو سوچنے کی اجازت دیتے ہیں۔

اگر ہمارا ذہن منفی ہے تو ہماری زندگی منفی ہوگی۔ دوسری طرف اگر ہم خُدا کے کلام کے مطابق اپنے ذہن کی تجدید کرتے ہیں تو ہم اپنی زندگیوں کے لیے "خُدا کی نیک اور پسندِیدہ اور کامِل مرضی” کا تجربہ کریں گے (رُومِیوں  12 : 2)۔

بہت سے لوگوں کی مصیبت کی وجہ غلط سوچ کے اندازہیں۔ منفی سوچ درحقیقت ان کی زندگیوں میں مسائل پیدا کرنے کی موجب بن سکتی ہے۔ شُکر ہے کہ ہمیں ان خیالات میں قید رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم اپنے خیالات کو خُدا کے کلام کے مطابق ترتیب دینے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

ذہن ایک میدانِ جنگ ہے۔ تباہ کن، منفی سوچ کے خلاف مزاحمت کرنے کا فیصلہ کریں اور اس کے بجائے اپنی زندگی کے لیے الہٰی خیالات پر توجہ دیں۔ جتنا زیادہ آپ اپنی سوچ کو بہتر کریں گے اتنا ہی زیادہ آپ کی زندگی بھی بہتر ہوجائے گی۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، میں شُکرگزار ہوں کہ مجھے اپنے خیالات کی قید میں زندگی گزارنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تیری مدد سے میں ان منفی خیالات کو تبدیل کر سکتا/سکتی ہوں جو میری زندگی کو متاثر کر رہے ہیں۔ میں تیرے کلام میں وقت گزار کر، تیرے وعدوں پر غور کر کے اور اپنی زندگی میں خُدا کی تعظیم کے خیالات کو سوچنے کی شعوری کوشش کر کے ذہن کی جنگ جیت سکتا/سکتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon