صلیب کا ایک پہلو جی اُٹھنا ہے

صلیب کا ایک پہلو جی اُٹھنا ہے

اور مَیں اُس کو اور اُس کے جی اُٹھنے کی قُدرت کو اور اُس کے ساتھ دُکھوں میں شرِیک ہونے کو معلُوم کرُوں اور اُس کی مَوت سے مُشابہت پَیدا کرُوں۔     فِلِپّیوں 10:3

صلیب کا ایک پہلو خُداوند یسوع مسیح کا جی اُٹھنا ہے اور ہمیں اس کے مطابق زندگی بسر کرنا چاہیے۔ یسوع کو صرف مصلوب ہی نہیں کیا گیا تھا؛ شُکر ہے کہ وہ مُردوں میں سے جی بھی اُٹھا تھا تاکہ ہم آگے کو گناہ میں پھنسے ہوئے، پستی، بدحالی، اوردُکھ میں زندگی نہ گزاریں۔

اکثر گرجا گھر میں ایک صلیب لگائی جاتی ہے جس پر خُداوند یسوع کو لٹکا ہوا دکھایا جاتا ہے۔ مَیں جانتی ہوں کہ یہ اُسے یاد کرنے اور تعظیم دینے کے لیے کیا جاتا ہے، اور مَیں اس کے خلاف نہیں ہوں، لیکن سچ یہ ہے کہ وہ اب صلیب پر نہیں ہے۔ وہ اپنے باپ کے ساتھ آسمانی مقاموں پر بیٹھا ہے، اور وہ جی اُٹھی زندگی سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔

ہمیں شُکرگزاری کے ساتھ خوشی منانی چاہیے کیوںکہ خُداوند یسوع ہمیں معمولی زندگی، منفی سوچ، جرم، شرم، اور سزا کی حالت سے باہر نکالنے کے لیے آیا تھا۔ وہ ہمارے گناہ کو صلیب پر لے جانے اور اسے شکست دینے آیا تھا۔ اُس کا اب ہم پر کوئی اختیار نہیں ہے کیونکہ ہمیں معاف کر دیا گیا ہے—  ہمارا کفارہ اَدا کردیا گیا ہے۔ ہم صلیب پر خُداوند کے جی اُٹھنے کی قدرت کے پہلو پر ایمان کے وسیلہ سے زندگی گزار سکتے ہیں اور اس کے ساتھ آسمانی مقامات پر بیٹھ سکتے ہیں۔


شُکرگزاری کی دُعا                                                 

اَے باپ، میری زندگی میں یسوع کے جی اُٹھنے کی طاقت کا تجربہ کرنے میں میری مدد کر۔ تیرا شُکر ہو کہ یسوع نے گناہ اور موت پر فتح حاصل کی، اور چونکہ تیری رُوح مجھ میں رہتی ہے، مَیں بھی غالب آنے والی، فتح مند زندگی گزار سکتا/سکتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon