طوفان میں پناہ گاہ

طوفان میں پناہ گاہ

جو حق تعالیٰ کے پردہ میں رہتا ہے۔ وہ قادرِ مُطلق کے سایہ میں سکُونت کرے گا [جس کی طاقت کا مقابلہ کوئی دشمن نہیں کرسکتا]۔  زبُور 91 : 1

قدرتی طوفان کے دوران محفوظ رہنے کا بہترین طریقہ کسی محفوظ مقام پر پناہ لینا ہے۔ اگر آپ پناہ نہیں لیتے ہیں تو طوفان آپ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

خُدا کا کلام ہمیں ہدایات دیتا ہے کہ جب ہمیں زندگی میں روحانی طوفانوں کا سامنا ہو تو ہم کس طرح پناہ لے سکتے ہیں۔ جب آپ کی زندگی میں طوفان آئے تو آپ کو سب سے پہلے جس جگہ پر بھاگنے کی ضرورت ہے وہ حق تعالیٰ کا پوشیدہ مقام یعنی خُدا کی حضوری ہے۔ اس کے کلام پر غور کریں؛ دُعا کریں؛ اس کی عبادت کریں؛ اُس کا شُکریہ ادا کریں اور اُسے بتائیں کہ  مصیبت کی ہواؤں میں آپ اُس پر بھروسہ کرتے ہیں ۔ یہ وہ روحانی تربیت ہے جن کا کوئی دشمن مقابلہ نہیں کر سکتا۔ جب آپ ان عادات کو اپنا لیتے ہیں تو آپ دراصل اپنے ارد گرد تحفظ کی روحانی دیواریں بناتے ہیں۔ یہ دیواریں تحفظ فراہم کریں گی اور آپ کو کسی بھی طوفان کے درمیان مضبوطی سے کھڑے رہنے کے قابل بنائیں گی۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے خُداوند، میں تیرا شُکر ادا کرتا/کرتی ہوں کہ طوفان میں تُو میری پناہ گاہ ہے۔ جب زندگی میں مشکلات آتی ہیں تو مجھے ڈرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ تُو میرے ساتھ ہے۔ مجھے یقین ہے کہ تُو میری زندگی کے طوفانوں کو تھما دے گا اور مجھے محفوظ طریقے سے ان میں سے نکال لائے گا۔ تیرا شُکر ہے کہ تُو مجھے نہ کبھی چھوڑے گا اور نہ ہی مجھ سے دست بردار ہو گا  (دیکھیں عبرانیوں 13 : 5)۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon