عُقاب کا دِل

عُقاب کا دِل

اِسی سبب سے مَیں تُجھے یاد دِلاتا ہُوں کہ تُو  خُدا کی اُس [شفیق] نِعمت کو چمکا دے(انگارے کو دوبارہ جلانا، شعلہ کو ہوا دینا، اور جلتے رہنا) جو میرے ہاتھ رکھنے کے باعِث تُجھے حاصِل ہے۔  1  تِیمُتھِیُس 1 : 6

کیا آپ کو کبھی ایسا محسوس ہوا کہ آپ عقاب ہیں لیکن مرغی کے دڑبہ میں بند ہیں؟ آپ اپنے دِل کی اتھاہ گہرائی میں اس بات سے واقف ہیں کہ جو کچھ آپ کررہے ہیں آپ کے اندر اس سے کہیں زیادہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ آپ کو یقین ہے کہ آپ کی زندگی کے لیے خُدا کا ایک عظیم مقصد ہے — اور آپ کے اندر یہ خواہش بھی ہے کہ آپ اس مقصد کو حاصل کریں اور اگر آپ اس سے بچنا چاہیں گے یا اس کو نظر انداز کریں گے تو ایسا ممکن نہیں ہے۔

مَیں آج آپ کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں کہ آپ اپنے اندر کے شعلے کو روشن کریں۔ اسے اس وقت تک ہوا دیں جب تک کہ یہ روشن نہ ہو جائے۔ جس عظمت کے لیے آپ کو پیدا کیا گیا ہے اس سے کبھی دستبردار نہ ہوں اور اپنی انفرادیت کو کبھی چھپانے کی کوشش نہ کریں۔ اس کے بجائے، اس کے لیے شُکر گزار ہوں، اور شُکر کریں کہ خُدا نے آپ کے لئے کچھ خاص رکھا ہے۔ اس بات کا یقین کرلیں کہ آپ کے اندر جوایڈونچر کی بھوک ہے وہ خُدا کی طرف سے ہے؛ کچھ نیا کرنے کی خواہش ایک شاندار خواہش ہے؛ اور زندگی کو اپنانا اور اعلیٰ مقصد کے لیے ہی آپ کو بنایا گیا تھا۔ آپ ایک عُقاب ہیں!


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، ان خوابوں اور خواہشات کے لیے تیرا شُکریہ جو تُو نے میرے دِل میں رکھیں ہیں۔ تیرا شُکر ہے کہ تُو نے میرے لئے ایک مقصد رکھا ہے۔ آج، مَیں ان تمام شاندارکاموں کوکرنے کا خواب دیکھنے کی ہمت کروں گا/گی جو تُو نے میری زندگی کے منصوبے میں رکھے ہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon