فتح کے لئے قیمت اَدا کرنی پڑتی ہے

فتح کے لئے قیمت اَدا کرنی پڑتی ہے

کیونکہ تیری بدَولت مَیں فَوج پر دھاوا کرتا ہُوں اور اپنے خُدا کی بدَولت دِیوار پھاند جاتا ہُوں۔     زبُور 29:18

بائبل مقّدس میں ہم ہر جگہ دیکھتے ہیں کہ خُدا کے احکامات کے ساتھ ہمیشہ اَجر کا وعدہ کیا گیا ہے۔ خُدا لینے والا نہیں ہے؛ وہ دینے والا ہے۔ وہ ہمیں کبھی بھی کوئی ایسا کام کرنے کے لئے نہیں کہتا جس میں ہمارا فائدہ شامل نہ ہو۔ میں آپ کو یقین دلاتی ہوں: ہر وہ کام جو خُدا آپ سے کرنے کے لیے کہتا ہے، چاہے وہ مشکل ہی کیوں نہ ہو، وہ اس لیے کہتا ہے کیونکہ اس کے ذہن میں آپ کے لیے کوئی بڑا ارادہ شامل ہوتا ہے— لیکن اس کا تجربہ کرنے کے لیے، آپ کو مشکل راستہ سے گزرنا پڑے گا۔

اگر کوئی ایسا کام ہے جو آپ کے لئے کرنا ضروری ہے تو نہ تو ایسا کہیں اور نہ ہی ایسا سوچیں کہ: "یہ بہت مشکل ہے”۔ شُکر گزار ہوں کہ خُدا کبھی بھی آپ سے کوئی ایسا کام کرنے کے لئے نہیں کہے گا جو آپ کی طاقت سے زیادہ ہو۔ ہرمشکل میں وہ ہمیشہ فتح پانے اور بچ نکلنے کی راہ فراہم کرتا ہے۔ آپ کو کبھی بھی یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کہ، "کوئی راستہ نہیں ہے،” کیونکہ وہ راہ ہے (دیکھیں یُوحنّا 6:14) اوروہ آپ کے لیے راستہ بناتا ہے۔ جو کچھ خُدا آپ کو زندگی میں کرنے کے لیے کہتا ہے آپ وہ کر سکتے ہیں! کیونکہ آپ کے اندر اس کام کر کرنے کی قابلیت موجود ہے!


شُکرگزاری کی دُعا

 مَیں شُکر گزار ہوں، اَے باپ، کہ تُو مجھے میری ہمت سے زیادہ کام  نہیں دے گا۔ آج، اگرچہ مَیں اپنی زندگی میں مختلف مشکلات سے  گزر رہا/رہی ہوں، مَیں تیرا شُکر اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ مَیں اکیلا/اکیلی نہیں ہوںتُو میرے ساتھ ہے!

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon