فکر کرنا چھوڑ دیں

فکر کرنا چھوڑ دیں

اور اپنی ساری فکر(اپنی ساری پریشانیاں، فکریں،اپنے سارے  مسائل، ہمیشہ کے لئے) اُسی پر ڈال دو کیونکہ اُس کو تمہاری فکر ہے۔  1 پطرس 5 : 7

آپ ہر بات کے لئے دُعا کر سکتے ہیں اور کسی بات کی فکر نہ کریں۔ جب آپ فکر مند ہوتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ سوچتے ہیں کہ آپ خود اپنے مسائل خدا سے بہتر حل کرسکتے ہیں ۔ لیکن خدا نے آپ کو اپنی قوت میں اپنے مسائل حل کرنے کے لئے پیدا نہیں کیا۔ آپ کو خُدا نے تخلیق کیا ہے تاکہ آپ اس پر بھروسہ کریں؛پس اپنی زندگی کے مسائل اس کے سامنے لے کرآئیں اور اس سے کہیں کہ وہ آپ کی مدد کرے۔

کیا آپ ایسی زندگی گزارنے کا تصورکرسکتے ہیں جس میں کوئی فکر نہ ہو؟ کیوں نہ آج ہی سے بے فکری کی زندگی بسرکرنا شروع کریں؟ خُداوند سے کہیں کہ وہ ہر اس لمحہ کو آپ پر ظاہر کرے جب آپ اپنی فکر اس پر ڈالنے کی بجائے خود اسے اٹھالیتے ہیں۔ جب وہ آپ پر ظاہر کردے تو فوراً اپنی فکریں اس پر ڈالنے کے لئے تیار ہوجائیں ۔۔۔۔ آپ زندگی سے بہت زیادہ لطف اندوز ہوں گے۔ کچھ عرصہ کے بعد آپ کے لئے فکر کرنا مشکل ہوگا! فکر آپ کو اچھّی نہیں لگے گی۔


آج کا قوّی خیال: میں اپنی فکر خُدا پر ڈال سکتا/سکتی ہوں کیونکہ خُدا کو میری فکر ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon