لوگوں کی سوچ سے نہ گھبرائیں

لوگوں کی سوچ سے نہ گھبرائیں

اِنسان کا ڈر پھندا ہے لیکن جو کوئی خُداوند پر توکُّل کرتا ہے محفُوظ رہے گا۔  امثال 25:29

ہم کبھی بھی اپنی منزل کو نہیں پا سکتے اگر ہم بِلا ضرورت لوگوں  کی آرا کے  بارے  میں فکرمند رہیں گے۔ لوگ جو وہ چاہتے ہیں اُنہیں سوچنے دیں۔ لوگ ہمارے بارے میں جو بھی سوچتے ہیں ہمیں اس سے متاثر ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ سچ یہ ہے کہ اگر ہم لوگوں کے  خیالات کی فکر نہیں کریں گے تووہ ہمیں تکلیف نہیں پہنچا سکتے۔ ہمیں صرف اس بات کو اہمیت دینی چاہیے کہ خُدا ہمارے بارے میں کیا سوچتا ہے۔ لوگوں کی نظروں  میں ہماری ساکھ اہم نہیں ہے بلکہ خُدا کی نظر میں ہماری جو ساکھ ہے وہ اہم ہے۔

اِس کی فکر نہ کریں کہ دوسرے لوگ کیا سوچتے ہیں، کیونکہ اس سے ان کی سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ شُکر گزار ہوں کہ خُدا آپ سے پیار کرتا ہے اور آپ کے بارے میں بہت اُونچا سوچتا ہے— صرف یہی چیز اہم ہے! اگر آپ دوسرے لوگوں کی سوچ کے بارے میں ضرورت سے زیادہ فکر کرنے کے بندھن سے آزاد ہو جائیں گے تو آپ کا معیارِ زندگی جلد ہی بلُند ہو جائے گا۔ آپ کی  خُوشی اور اطمینان سو گنا بڑھ جائیں گے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، تیری مدد سے، مَیں یہ فکر کرنا چھوڑ دوں گا/گی کہ دوسرے لوگ میرے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ مَیں تیرا شُکر اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ تُو مجھ سے پیار کرتا ہے اور تُو میرے بارے میں اچھے خیالات سوچتا ہے۔ یہ سمجھنے میں میری مدد کر کہ یہی اہم ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon