مثبت رہیں

مثبت رہیں

اَے خُداتیری ہَیکل کے اندر ہم نے تیری شفقت پر غَور کِیا ہے۔  زبُور 48 : 9

مثبت ذہن — ایسے ذہن جو اِیمان اور اُمید سے بھرے ہوتے ہیں — وہ مثبت زندگیوں کو جنم دیتے ہیں۔ منفی ذہن — ایسے ذہن جو خوف اور شک سے بھرے ہوتے ہیں — منفی زندگیوں کو جنم دیتے ہیں۔ متّی 8 : 13 میں یسوع نے ہمیں بتایا کہ جیسا ہم یقین کرتے ہیں ہمارے لیے ویسا ہی ہوتا ہے۔ اب اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ آپ اور میں محض کسی چیز کے بارے میں سوچ کر اسے حاصل کر سکتے ہیں۔ خُدا کا ہم میں سے ہر ایک کے لیے ایک کامل منصوبہ ہے اور ہم اُسے اپنی سوچوں اور باتوں سے کنٹرول نہیں کر سکتے لیکن اگر ہم اُس کا منصوبہ اپنی زندگی میں پورا ہوتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں اُس کی مرضی اور منصوبے کو قبول کرتے ہوئے اسی طرز پر اپنی سوچ اور گفتگو کو ڈھالنا پڑے گا۔

میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ آپ اپنی زندگی کے بارے میں مثبت طریقے سے سوچیں اور ان اچھّی باتوں کے لیے شُکرگزار ہوں جو خُدا آپ کی زندگی میں کر رہا ہے اور کرے گا۔ ہرطرح کی صورتحال میں مثبت رہنے کی مشق کریں؛ چاہے آپ کسی مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں، ایمان میں قائم رہیں اور خُدا پر یقین رکھتے رہیں کہ وہ اس میں سے کوئی بھلائی پیدا کرے گا جیسا اُس نے اپنے کلام میں وعدہ کیا ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ میری مدد کر تاکہ میری سوچوں اور گفتگو کا مرکز تو ہو۔ میں شُکرگزار ہوں کہ تُو نے میری زندگی کے لیے اچھّی چیزیں رکھی ہوئی ہیں۔ میں آج تجھ پر بھروسہ کرتا/کرتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon