مستحکم لوگ ترقی پاتے ہیں

مستحکم لوگ ترقی پاتے ہیں

یہ نہیں کہ مَیں مُحتاجی کے لِحاظ سے کہتا ہُوں کیونکہ مَیں نے یہ سِیکھا ہے کہ جِس حالت میں ہُوں [اس حد تک مطمئن رہوں کہ مجھے کوئی پریشانی یا بے آرامی نہ ہو] اُسی پر راضی رہُوں۔   فِلِپّیوں4:11

بہت سے لوگ محسوس کرتے ہیں کہ وہ کسی خاص کام کو کرنے کے قابل اوراہل ہیں لیکن پھر بھی وہ مایوسی کی زندگی گزارتے ہیں کیونکہ اُنہیں صحیح دروازے کُھلتے ہوئے نظر نہیں آتے۔ ایسا کیوں ہے؟ سچ یہ ہے کہ وہ "قابل تو ہیں لیکن مستحکم نہیں ہیں۔” خُدا نے اُنہیں صلاحیتیں تو دی ہیں لیکن شاید اُنہوں نے کبھی اپنے کردار کو مضبوط اور پختہ کرنے کی کوشش نہیں کی۔

ہونا تو یہ چاہیے کہ خُدا ہم پر بھروسہ کرسکے اور لوگ ہم پر انحصار کرنے کے قابل ہوں تاکہ خُدا ہماری ذمہ داریوں کو اور بڑھا سکے۔ مستحکم ہونے اور بالغ ہونے کی نشانی یہ ہے کہ ہماری زندگی میں مستقل مزاجی اور شُکرگزاری ہوتی ہے۔ ہماری زندگی میں اس وقت بھی رُوح کے پھل لگے ہوتے ہیں جب ہمیں ایسے حالات یا لوگوں کو برداشت کرنا پڑتا ہے جو ہماری مرضی کے مطابق نہیں ہوتے۔

زندگی مسائل سے پاک نہیں ہے اور نہ ہی کبھی ہوگی۔ حالات چاہے جیسے بھی ہوں— لیکن جہاں تک آپ کا تعلق ہے تو خُداوند میں مستحکم اور شُکر گزار رہنے کا عزم کریں۔


شُکرگزاری کی دُعا

تیرا شُکر ہو اَے باپ کہ تُو میرا مددگار ہے اور میری زندگی میں طاقت اور پختگی پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے۔ میری مدد کر کہ میں "قابل بھی بنوں اور مضبوط ومستْحکم”بھی تاکہ میں وہ سارے کام کر سکوں جو کرنے کے لیے تُو نے مجھے بلایا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon