مُحبّت دينا اور لینا

مُحبّت دينا اور لینا

مَیں تُمہیں ایک نیا حُکم دیتا ہُوں کہ ایک دُوسرے سے مُحبّت رکھّو کہ جَیسے مَیں نے تُم سے مُحبّت رکھّی تُم بھی ایک دُوسرے سے مُحبّت رکھّو۔   یُوحنّا 13 : 34

وہ  تمام باتیں جن کے لیے ہمیں اپنی زندگی میں شُکر گزار ہونا ہے، اُن میں سرفہرست مُحبّت ہے۔ مُحبّت دینےوالا بننا اور مُحبّت لینے والا بننا زندگی کو مقصد اور معنی دیتا ہے۔ دُنیا مُحبّت کی تلاش میں ہے اوردراصل وہ خُدا کی تلاش میں ہیں کیونکہ خُدا مُحبّت ہے.

لوگ زندگی میں تسکین کی تلاش میں بہت کچھ کرتے ہیں اور جووہ کرتے ہیں وہ شروع میں تو اچھّا لگتا ہے ہیں لیکن آخر کار اکثر انہیں بیزاری، مایوسی اور خالی پن کا احساس ہوتا ہے۔ صرف خُدا کی مُحبّت حاصل کرنے اور مُحبّت میں چلنے سے (مسلسل دوسروں سے مُحبّت کرنا اور مُحبّت کو عملی جامہ پہنانے اور مہربانی کے مختلف کاموں کے ذریعے مُحبّت کا اظہارکرنے کی کوشش کرنے سے) وہ حقیقی تسکین پا سکتے ہیں جس کی اُنہیں شدت سے تلاش ہے۔

مُحبّت آپ کی زندگی بدل دے گی! خُدا سے دُعا کریں کہ وہ مُحبّت کو لینے قبول کرنے اور دینے میں آپ کی مدد کرے اور شُکر گزار بنیں کیونکہ آپ دیکھتے ہیں کہ اس کی مُحبّت آپ کی زندگی میں ایسی تسکین لاتی ہے جسے آپ نے کبھی نہیں جانا تھا۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، میں بہت شُکر گزار ہوں کہ تُو مجھ سے مُحبّت کرتا ہے اور تُو نے مجھے دوسروں سے مُحبّت کرنے کی صلاحیت دی ہے۔ تیری مُحبّت آج میرے وسیلہ سے اس طرح جاری ہو کہ دوسرے اس سے برکت پا سکیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon