مُعاف کرنے میں وفادار

مُعاف کرنے میں وفادار

اُن کے گُناہوں اور بے دِینِیوں کو پِھر کبھی یاد نہ کرُوں گا۔   عِبرانیوں 17:10

خُدا ہمارے گناہوں کو مُعاف کرنے کے لیے ہمیشہ وفادار رہتا ہے جیسا کہ اُس نے وعدہ کیا تھا۔ بعض اوقات لوگ ہمیں مُعاف نہیں کرتے، لیکن خُدا ہمیشہ گناہ کو مُعاف کرتا ہے اور پھراُسے بھول جاتا ہے۔ اور ہمیں یہ جان کر شُکر گزاری کرنی چاہیے کہ خُدا کی مُعافی کی کوئی حد نہیں ہے۔

انسان اکثر مُعاف کرنے کی حد مقّرر کرلیتے ہیں اور اِسی طرح معاف کرنے کی تعداد بھی مقّرر کردیتے ہیں لیکن خُدا کی مُعافی کی کوئی انتہا نہیں ہے۔ شاید کوئی انسان کہے کہ اس نے ہمیں مُعاف کر دیا ہے لیکن پھروہ ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ ہم نے کیا کیا جس سے انہیں تکلیف پہنچی، لیکن خُدا ہمیں ہمارے پچھلے گناہوں کی یاد نہیں دلاتا، کیونکہ وہ اُنہیں بھول چُکا ہے (دیکھیں: عبرانیوں 17:10)۔

جب ہمیں ہمارے ماضی کے گناہوں کی یاد دلائی جاتی ہے، تو یہ خُدا کی طرف سے نہیں ہے؛ یہ شیطان کی طرف سے ہے، جو خُدا کے لوگوں پر الزام لگانے والا ہے۔ دشمن کے جھوٹ کو نہ سُنیں اور خُدا کی وفاداری کو سمجھیں جو مُعاف کرتا ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

مَیں آج تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں، اَے باپ، کہ تُو ہمیشہ مُعاف کرنے میں وفادار ہے۔ قطعی نظر اس سے کہ مَیں کتنی بار گڑبڑ کرتا/کرتی ہوں مَیں جانتا/جانتی ہوں کہ تُو مجھ سے پیار کرتا ہے اور تُو میرے گناہوں کو مُعاف کرنے میں وفادار ہے۔ مَیں تیری مُعافی کے لئے شُکر گزار ہوں اورجو بھلائی تو نے مجھ پرظاہر کی ہے میں اس کے بدلے میں تیرے لئے عظیم کام کرنا چاہتا/چاہتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon