نئی چیزوں کی طرف قدم بڑھانا

نئی چیزوں کی طرف قدم بڑھانا

اگرچہ کوئی شرِیرکا پِیچھا نہ کرے تَو بھی وہ بھاگتا ہے لیکن صادِق (سمجھوتہ نہ کرنے والا) شیرِ بَبر کی مانِند دلیر ہے۔  امثال 28 : 1

خُدا نے آپ کو تخلیق کیا ہے تاکہ آپ فتح مند اورخوشی سے بھرپورزندگی بسر کریں جس میں یہ توقع  کی جاتی ہے کہ آپ پُراعتماد ہوکراِیمان سے آگے قدم اُٹھائیں اورپھردیکھیں کہ وہ آپ کے لیے کیا کرنا چاہتا ہے۔ بہت سے لوگ اپنی زندگی سے مطمئن نہیں ہیں لیکن وہ ان نئی چیزوں کی طرف قدم بھی نہیں بڑھاتے جو وہ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ وہ ایک "محفوظ حلقے” میں رہنا چاہتے ہیں جہاں وہ مستحکم تو محسوس کرتے ہیں لیکن یہ وہ مقام نہیں ہوتا جہاں خُوشی اورزندگی کاغیرمعمولی تجربہ مِل سکے۔

ہم شُکرگزار ہوسکتے ہیں کہ خُدا نے ہمارے لیے ایک ایسی زندگی کا منصوبہ بنایا ہے جس میں ہم متحرک اور فعال ہوں۔ خوف کو موقع نہ دیں کہ وہ آپ کو زندگی سے لطف اندوز ہونے سے روکے اور آپ کی زندگی کو برباد کر دے۔ جیسے میں کہتی ہوں، "خوف محسوس کریں مگر پھر بھی کر گزریں – چاہے ڈرتے ہوئے کریں!”

میں آپ کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں کہ نئے تجربات کرنے کی کوشش کریں؛ جب محسوس ہونے لگے کہ زندگی فرسودہ اور بد مزہ ہونے لگی ہے، کچھ ایسا کریں جو الگ ہو اور اس طرح اس میں تھوڑا مصالحہ ڈالیں۔ یہ سوچنا اور کہنا شروع کر دیں "میں خوف میں زندگی نہیں گزاروں گا/گی۔”


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ میں دُعا کرتا/کرتی ہوں کہ تُوایسے معمولات سے باہر نکلنے میں میری مدد کر جو اُکتا دینے والے اورفرسودہ ہیں ۔ میں شُکرگزار ہوں کہ تُو نے میرے لیے ایک متحرک اور فعال اور خُوش کُن زندگی رکھی ہوئی ہے۔ اور میں شُکرگزار ہوں کہ نئے تجربات کرنے کا وقت بہت قریب ہے۔ ہر اُس چیز سے لطف اندوز ہونے میں میری مدد کر جو تُو میرے راستے میں لائے گا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon