وہ برکات جنھیں ہم نظر انداز کر دیتے ہیں

وہ برکات جنھیں ہم نظر انداز کر دیتے ہیں

جرِیب میرے لِئے دِل پسند جگہوں میں پڑی بلکہ میری مِیراث خُوب ہے!  زبُور 16 : 6

کیا کبھی آپ نےکچھ وقت نکال کر یہ سوچا ہے کہ آپ کو کس قدر شُکرگزاری کرنے کی ضرورت ہے؟

اگر آج صبح جب آپ بیدار ہوئے اور آپ تروتازہ محسوس کررہے تھے اور آپ کے جسم کے زیادہ اعضا درست تھے اور بہت کم اعضا میں تکلیف تھی تو آپ بابرکت ہیں۔ اگر آپ کے پاس کھانا، کپڑے اور رہنے کی جگہ ہے تو آپ 75 فیصد دُنیا کے لوگوں سے زیادہ محفوظ ہیں۔ اگر آپ کے بینک میں پیسے ہیں، بٹوے میں پیسے ہیں، یا گھر میں اضافی پیسے ہیں تو آپ دُنیا کے ٹاپ 8 فیصد امیر ترین لوگوں میں سے ہیں۔ اگر آپ نے کبھی جنگ کے خطرے، قید کی تنہائی، ایذارسانی کی سخت تکلیف، فاقہ زدگی کے درد کا تجربہ نہیں کیا تو آپ دُنیا کی 500 ملین آبادی سے آگے ہیں۔ اگر آپ خُدا کے کلام کی ان باتوں کو پڑھنے کے قابل ہیں تو آپ دُنیا کے ان دو بلین لوگوں سے زیادہ بابرکت ہیں جو پڑھ نہیں سکتے۔

کسی برکت کو نظر انداز نہ کریں — ہر دن خُدا کی بھلائی کے شکرگزار ہوں۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ مجھے میری برکات کو پہنچاننے میں میری مدد کر۔ میں اپنی  صحت، اپنے گھر، اپنے خاندان، ان فوائد کے لیے جو مجھے ملے ہیں اور اس ہوَا کے لیے جس میں مَیں سانس لیتا/لیتی ہوں تیرا/تیری شکرگزارہوں۔ آج میں فیصلہ کرتا/کرتی ہوں کہ میں ان چیزوں پر جومیرے پاس نہیں ہیں دھیان نہیں دوں گا/گی بلکہ ان باتوں پر غورکروں گا/گی جو میرے پاس ہیں۔ میں اپنی شاندار زندگی کے لیے تیرا/تیری شُکرگزار ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon