وہ مخلوق جو خُدا نے آپ کو بننے کے لیے پیدا کیا

وہ مخلوق جو خُدا نے آپ کو بننے کے لیے پیدا کیا

اور خُدا نے اِنسان کو اپنی صُورت پر پَیدا کِیا۔ خُدا کی صُورت پر اُس کو پَیدا کِیا۔ نرو ناری اُن کو پَیدا کِیا۔  پَیدائش  1 :  27

زیادہ ترلوگ سب سے مختلف ہونے سے ڈرتے ہیں۔ وہ ہمت کرکے خُدا کی رُوح کی رہنمائی کی پیروی کرنے سے زیادہ بھیڑ کے پیچھے چلنے میں زیادہ آرام دہ محسوس کرتے ہیں۔ جب ہم دوسروں کے نمونہ پرچلتے ہیں تو ہم لوگوں کو خُوش کرتے ہیں، لیکن جب ہم اِیمان سے قدم بڑھاتے ہیں اور خُدا کی رُوح کی پیروی کرتے ہیں تو ہم اسے خُوش کرتے ہیں۔

جب ہم کشتی کو کنارے سے ہٹا کر خُدا کے رُوح کے سمندر کے بہاؤ میں بہنا سیکھ لیتے ہیں تو اس سے عجیب قسم کی بھرپوری ملتی ہے۔ جب اختیارہمارے پاس ہوتا ہے تو ہم خود سے یہ تعین کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ اگلہ قدم کیا ہونا چاہیے لیکن جب ہم خُدا کے پاک رُوح کو رہنمائی کا موقع دیتے ہیں تو ہم اپنی زندگی میں خُدا کے بہت سے حیرت انگیز کاموں کو دیکھیں گے۔

ہم شُکر گزار ہو سکتے ہیں کہ خُدا نے ہم میں سے ہر ایک کے لیے ایک منفرد، انفرادی منصوبہ بنایا ہے! آئیے ہم جو ہیں وہ بننے کا عزم کریں اور اپنی زندگی کو احساسِ کمتری میں گزارنے سے انکار کریں کیونکہ ہم کسی اور سے مختلف ہیں۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، میری انفرادیت کے لیے تیرا شکر ہو۔ میں شُکر گزار ہوں کہ مجھے زندگی میں بھیڑ کے پیچھے چلنے کی ضرورت نہیں ہے — مجھے صرف تیری پیروی کرنی ہے۔ آج میں دوسروں کی طرف نہیں بلکہ تیری طرف دیکھوں گا/گی۔ میری رہنمائی اور رہبری کر جب میں پورے دل سے تیری پیروی کرتا/کرتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon