پرہیزگاری کی اہمیت

پرہیزگاری کی اہمیت

اِس مَوجُودہ جہان میں پرہیزگاری (معتدل، خود پر قابو پانے والا) اور راست بازی اور دِین داری (روحانی طور پر مکمل) کے ساتھ زِندگی گُذاریں۔ طِطُس 2 : 12

یسوع مسیح پر ایمان لانے والوں کو خُدا نے ایک نئی فطرت دی ہے لیکن ساتھ ہی ہمیں پُرانی فطرت سے بھی نمٹنا ہے۔ جب ہم پُرانی فطرت کو حکمرانی کی اجازت دیتے ہیں تو ہم احساسات کی پیروی کرتے ہیں، جب کہ حقیقت میں ہمیں پرہیزگاری پر عمل کرنا چاہیے۔ پرہیزگاری ہماری نئی فطرت کا پھل ہے اور شُکر ہے کہ یہ ایسی چیز ہے جسے اپنایا جا سکتا ہے۔ جیسا کہ ہم مشق کرکے اپنے پٹھوں کو مضبوط بناتے ہیں اسی طرح ہم پرہیزگاری کی زندگی گزارنے سے  پرہیز گاری کو پا سکتے ہیں۔

آزادی مسیح میں ایک تحفہ ہے جس کے لیے شُکر گزار ہوں، اور پرہیزگاری غلامی کا نہیں بلکہ آزادی کا نام ہے۔ آپ کو اپنی خواہشات کے مطابق زندگی گزارنے کی نہیں بلکہ دانائی سے زندگی گزارنے کی ضرورت ہے یعنی آپ وہ کرنے کے لیے آزاد ہیں جو آپ جانتے ہیں کہ دانائی ہے۔ نظم و ضبط اور پرہیزگاری آپ کو وہی بننے میں مدد دیں گے جو آپ کہتے ہیں کہ آپ بننا چاہتے ہیں لیکن خُدا کی راہنمائی اور فضل کے بغیر یہ کبھی نہیں ہو سکتا۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ مَیں بہت شُکر گزار ہوں کہ مجھے جذبات یا خواہشات کے مطابق چلنے کی ضرورت نہیں ہے۔ شُکر ہے کہ تیری مدد سے مَیں مسیح میں ایک پرہیزگار زندگی گزار سکتا/سکتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon