پولس رسول کی شُکر گزاری کی فہرست

پولس رسول کی شُکر گزاری کی فہرست

شُکر خُدا کا اُس کی اُس [قیمتی] بخشِش پر [اس کا ناقابلِ بیان، ناقابلِ یقین، مفت تحفہ] جو بیان سے باہر ہے۔   2 کُرِنتھِیوں 9 : 15

خُداوند یسوع کی طرح پولس نے بھی بہت سی چیزوں کے لیے خُدا کا شُکر اَدا کیا۔ اس نے اُس کا شُکریہ اَدا کیا کہ لوگوں نے بطور خادم  اُسے قبول کیا۔ اُس نے اپنے ساتھیوں کے لیے خُدا کا شُکر اَدا کیا۔ اُس نے اُن کلیسیاؤں کے لیے اُس کا شُکریہ اَدا کیا جو اُس نے قائم کیں۔ اُس نے کلیسیا کے لوگوں کے لیے اُس کا شُکریہ ادا کیا۔

2 کرنتھیوں 14:2 میں، پولس کا شُکرگزار دل ظاہر ہوتا ہے جب وہ کہتا ہے: "مگر خُدا کا شُکر ہے جو مسِیح میں ہم کو ہمیشہ اسِیروں کی طرح گشت کراتا ہے [ہم مسیح کی فتح کی ٹرافیاں ہیں] اور اپنے عِلم کی خُوشبُو ہمارے وسِیلہ سے ہر جگہ پَھیلاتا ہے۔”

پولس جانتا تھا کہ یہ خُدا کے فضل سے ہے کہ ہمیں ہر وہ اچھّی چیز ملتی ہے جو وہ ہمیں عطا کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ ہم پولس کے نمونہ کی پیروی کر سکتے ہیں اور اپنی زندگیاں خُدا کا شُکر اَدا کرنے کے لیے وقف کر سکتے ہیں کہ اُس نے ہمیں مسیح کی فتح میں شکریک کیا ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

مَیں تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں، اَے باپ، مسیح کی فتح کے لیے جو تجھ میں میری نجات اورمیری زندگی کو ممکن بناتی ہے۔ پولس کی طرح، مَیں اپنی زندگی میں تیری طاقت اور شاندار کام کے لیے ہر دن شُکر گزار رہنا چاہتا/چاہتی ہوں۔ میری مدد کر کہ مَیں تیرے فضل کو کبھی نہ بھولوں جو مجھ پر نازل ہوا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon