ہر حال میں خُوش

ہر حال میں خُوش

[چونکہ] خُدا کی بادشاہی کھانے [جو ہم حاصل کرنا چاہتے ہیںپِینے [جو کسی کو پسند ہو] پر نہیں بلکہ راست بازی ہے (وہ حالت جو انسان کو خُدا کے نزدیک مقبول بناتی ہے) اور [دل] میل مِلاپ اور اُس خُوشی پر مَوقُوف ہے جو رُوحُ القُدس کی طرف سے ہوتی ہے۔     رُومِیوں  14 : 17

ایک عقلمند شخص دوسرے لوگوں کے مزاج کی وجہ سے اپنے مزاج کو تبدیل نہیں کرتا۔

ایک قواکر آدمی کی کہانی ہے جو ایک دوست کے ساتھ سڑک پر جا رہا تھا جب وہ اخبار خریدنے کے لیے اخبار فروش کے پاس رکا تو وہ دکاندار بہت بدتمیز اور بداخلاق تھا۔ قواکر آدمی نے احترام سے جواب دیا اور اس کے ساتھ  بہت مہربانی سے پیش آیا۔  اخبار کی ادائیگی کے بعد سڑک پر چلتے ہوئے اس کے دوست نے پوچھا، "تم اس شخص کے ساتھ اس قدر پُرخلوص کیسے ہو سکتے ہو جبکہ وہ تمہارے ساتھ بد سلوکی کر رہا تھا؟” قواکر آدمی نے جواب دیا، "اوہ، وہ ہمیشہ ہی سے ایسا ہے۔ میں اسے کیوں یہ طے کرنے دوں کہ میں کیسا سلوک کروں گا؟”

یہ ان حیرت انگیز خصوصیات میں سے ایک ہے جو ہم خُداوند یسوع میں دیکھتے ہیں — اس نے لوگوں کو بدلا، انہوں نے اُسے نہیں بدلا۔ میں آپ کو خُداوند یسوع کی مثال پر عمل کرنے کی ترغیب دیتی ہوں۔ وہی کریں جو خُدا آپ سے کرنے کی توقع رکھتا ہے اور دوسرے لوگوں کے اذیت ناک مزاج اور رویوں کے نیچے نہ رہیں۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ میں تیرا شُکریہ ادا کرتا/کرتی ہوں کہ میں ہر حال میں خُوش رہ سکتا/سکتی ہوں۔ آج، میں دوسرے لوگوں کو یہ طے کرنے نہیں دینا چاہتا/چاہتی ہوں کہ میں کس طرح زندگی گزاروں گا/گی۔ تیری مدد سے میں اپنے اردگرد کے حالات سے قطع نظر خُوشی سے رہنے والا/والی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon