ہمارے واسطےدُعا کرو کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ ہمارا دِل (اچھا،پاک) صاف ہے اور ہم ہر بات میں نیکی کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتے ہیں. (عبرانیوں ۱۳ : ۱۸)
خُدا نے ہمیں ضمیر دیا ہے تاکہ ہم مصیبت سے دوررہ سکیں۔ اگر ہم بہت دیر تک اپنے ضمیر کو نظر انداز کریں گے تو گناہ کے مرتکب ہونے کے باوجود ہم خُدا کی قائلیت کو محسوس نہیں کریں گے۔ جب لوگ اپنے باطن موجود صحیح اور غلط کے امتیاز کے احساس کو نظرانداز کرتے ہیں تو وہ سخت دل ہوجاتے ہیں۔ یہ اُن لوگوں کے ساتھ بھی ہوتا ہے جو نئےسرے سے پیدا ہوچکے ہیں ۔ لوگ جتنا سخت دِل ہوں گے اتنا ہی ان کے لئے خُدا کی آواز سُننا مشکل ہوگا ۔ ان کا ضمیر اس طرح کام نہیں کرتاجس طرح کہ خُدا نے اُسے بنایا ہے۔
ضمیر رُوح کا کام ہے اوریہ ہمارے رویے کے باطنی نگران کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ ہمیں صیح اورغلط کے بارے میں بتاتا؛ جس کے نتیجہ میں وہ اصول جو خُدا نے ٹھہرائے ہیں اور وہ معیارجسے ہم جانتے ہیں ہمارے ضمیر پر اثراندازہوتے ہیں۔
اُس کا کلام ہمارے ضمیر کو بے ہوشی کی حالت سے جگاتا ہے۔ وہ لوگ جو مسیحی نہیں ہیں بعض اوقات یہ تو جان لیتے ہیں کہ وہ کچھ غلط کررہے ہیں لیکن وہ ان لوگوں کی طرح قائلیت محسوس نہیں کرتے جو نئے سرے سے پیدا ہوئے ہیں، رُوح سےمعمور ہیں، اورہرروز خُدا سے رفاقت رکھتے ہیں۔
جتنا وقت ہم خُدا کی حضوری میں گزاریں گے اتنا ہی ہم ان باتوں کے لئے حساس ہوجائیں گے جوخُدا کی مرضی کو منعکس نہیں کرتیں۔ جب ہم بے دینی میں چلتے ہیں ہم فوراً سمجھ لیتے ہیں کہ ہم راستہ سے بھٹک گئے ہیں اورجس طرح خُداوند یسوع چاہتا ہے کہ ہم اس معاملہ کوسلجھائیں ہم اس طرح نہیں کررہے۔
ہماری زندگیاں بہت خوبصورت ہوسکتی ہیں اگر ہم اپنی سوچوں کو خُدا کے کلام سے بھر لیں اور صرف اپنے ضمیر کی اطاعت کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: اپنے ضمیر کو اپنا راہنما بنا لیں۔