جیسے ہرنی پانی کے نالوں کو ترستی ہے ویسے ہی اَے خُدا میری رُوح تیرے لئے ترستی ہے میری رُوح خُدا کی، زندہ خُدا کی پیاسی ہے… (زبور ۴۲ : ۱ ۔ ۲)
میں کئی سال تک گرجا گھر جاتی تھی لیکن میں یہ نہیں جانتی تھی کہ خُدا مجھ سے بات کرنا چاہتا ہے اگرچہ میں اُس سے دِل سے پیارکرتی تھی۔ میں ہر اتوارکو گرجا گھر جاتی اور تمام مذہبی رسومات اور دِنوں کو مانتی تھی۔ اس وقت میں اپنی سمجھ کے مطابق ہر کام کرتی تھی لیکن یہ میری بھوک کو مٹانے کے لئے کافی نہ تھا۔
میں ہرلمحہ گرجا گھر میں گزارسکتی تھی یا بائبل سٹڈی میں لیکن یہ خداوند کے لئے میری گہری پیاس کو بجھا نہیں سکتا تھا۔ میں اپنے ماضی کے تعلق سے اس سے بات کرنا چاہتی تھی اور اپنے مستقبل کے بارے میں اُس کی آواز سنُنا چاہتی تھی۔ لیکن کسی نے مجھے نہیں سیکھایا کہ خُدا مجھ سے براہٗ راست بات کرنا چاہتا ہے۔ کسی نے بھی میری روحانی آرزو کا حل پیش نہیں کیا تھا۔
بائبل کے مطالعہ سے میں نے سیکھا کہ خُدا ہم سے بات کرنا چاہتا ہے اور ہماری اس پیاس کو جو ہم اپنی زندگیوں میں اُس کی حضوری اور تعلق کے لئے رکھتے ہیں بجھانا چاہتا ہے۔ ہماری زندگیوں کے لئے اس کے منصوبے ہیں ۔۔۔۔۔۔ ایسے منصوبے جو ہمیں اطمینان اور تسلُی کی طرف لے جاتے ہیں اور وہ چاہتا ہے کہ ہم اُس کے اور اُس کی مرضی کے بارے میں الہیٰ راھنمائی سے علم اورمعرفت حاصل کریں ۔
خُدا آپ سے تعلق رکھنے والی ہربات کے بارے میں فکر مند ہے اور اُس کا ارادہ یہ ہے کہ وہ آپ کی زندگی کے ہر حصّہ میں بھرپورطور پر شامل ہو۔ اس سچائی کو جاننے اور اِس پر ایمان رکھنے سے خُدا کے ساتھ میری زندگی مذہبی فریضہ سے نکل کر ایک مہم/حیران کن تجربہ بن گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: آج دُعا کے وقت میں خاموش رہیں! ٹھہرے رہیں اورسُنیں کہ خُدا آپ سے کیا کہنا چاہتا ہے۔