۔ غیر حقیقی توقعات سے پیچھا چھڑائیں

۔ غیر حقیقی توقعات سے پیچھا چھڑائیں

کوئی نیک نہیں(یہ بالکل سچ ہے کہ کوئی بھی اخلاقی اعتبار سے کامل نہیں ہے) مگر ایک یعنی خدا۔ مرقس ۱۰ : ۱۸

غیرحقیقت پسندانہ توقعات فوراً ہی ہماری خوشی اوراطمینان کو چرا لیتی ہیں۔ اکثر ہم ایسے دن کی توقع کرتے ہیں جس میں سب لوگ بہت اچھّے ہوں اور ہماری چھوٹی سے کامل دنیا میں پورےطور پرشادمان ہوں لیکن ہم سب اس بات سے واقف ہیں کہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے کیونکہ صرف خدا ہی کامل ہے اورہم سب تبدیل ہو رہے ہیں۔

ابلیس جانتا ہے کہ کون سی باتیں ہمارے اطمینان کو چھین لیتی ہیں اِس لئے وہ ہمیں پریشان کرنے کے لئے اُس وقت تک جال لگا کر بیٹھا رہتا ہے جب تک ہم اپنی غیر حقیقی توقعات کو ٹوٹتے ہوئے دیکھ نہیں لیتے۔

میں نے بھی ابلیس کوبہت سال تک اپنا اطمینان چرانے کاموقع دیا پھر آخر کار میں نے سیکھ ہی لیا کہ زندگی کامل نہیں ہے اورہمارےسامنے ایسے حالات آئیں گے جن کے بارے میں ہم نے سوچا بھی نہیں اور جن میں سے ہم گزرنا نہیں چاہتے۔ تب میرا رویہ تبدیل ہوگیا اور میں نے یہ کہنا سیکھ لیا کہ زندگی یہی ہے! میں نے جان لیا کہ اگر میں حالات کی زیادہ پرواہ نہیں کروں گی تو میں ان سے زیادہ پریشان بھی نہیں ہوں گی۔

ہر شخص کو زندگی میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے لیکن ہم ان کا مقابلہ کرسکتے ہیں اوربرے رویہ سے بچ سکتے ہیں۔ آج یہ بات یاد کر لیں کہ صرف خد اہی کامل ہے اور اس پر بھروسہ کرنا سیکھیں وہ آپ کو نہ صرف ناامید حالات میں سے گزرنے کی توفیق عطا کر سکتا ہے بلکہ ان میں سے گزار بھی سکتا ہے وہ آپ کو قوت دے کرآپ کی مدد کر سکتا ہےتا کہ آپ اپنے اطمینان کو تھامے رہیں۔

یہ دُعا کریں:

اَے خدا صرف تو کامل ہے۔ میں شادمان ہوں کہ حالات اور انسان  کےبدلنے کے باوجود توقائم رہتا ہے۔نااُمید کرنے والے حالات پر بھروسہ کرنے کے بجائے میں آرام کی زندگی کو چنتا/چنتی ہوں جو صرف تجھ پر امید رکھنے سے ملتی ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon