اپنے سارے وجود میں خُدا کی شفا حاصل کریں

اپنے سارے وجود میں خُدا کی شفا حاصل کریں

اَے پیارے میں یہ دُعا کرتا ہوں کہ جس طرح تو روحانی ترقی کررہا ہے اِسی طرح تو سب باتوں میں ترقی کرے اور تندرست(بدن میں) رہے۔ ۳ یوحنا ۱ : ۲

آپ کا پورا وجود ۔۔۔ روح ،جان اور جسم ۔۔۔ خدا کے نزدیک بہت قیمتی ہے اور اس کے منصوبہ کا اہم حصہ ہے۔اوراس نے آپ کو ہر حصہ کو سنبھلانے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ لیکن ہماری زندگی میں کبھی کبھی ایسا وقت بھی آتا ہماری کاوشیں کافی نہیں ہوتیں اورہمیں خُدا پر بھروسہ کرنا پڑتا ہے کیونکہ کچھ کام صرف وہی کرسکتا ہے۔

ہوسکتا ہے کہ آپ کو جسمانی شفا کی ضرورت ہو جیسا کہ مجھے ۸۰ کی دہائی میں چھاتی کے سرطان سے شفا کی ضرورت تھی۔ یا ہو سکتا ہے کہ آپ کو ذہنی یا جذباتی شفا کی ضرورت ہو جیسا کہ مجھے اپنے بچپن میں ہونے والی زیادتی کے تجربہ سے شفا کی ضرورت تھی۔ کچھ بھی ہو خدا کا کلام ہمیں یقین دلاتاہے کہ وہ ہمیں ہمارے وجود کے ہر حصہ میں صحت و تندرستی دینا چاہتا ہے۔

جب ہم کسی بھی وجہ سے بیمار ہوتے ہیں تو ہم خُدا کی مرضی کے مطابق کام نہیں کر سکتے اوراس زندگی سے لطف اندوز نہیں ہوسکتے جواس نے ہمیں دی ہے۔ خدا نے آپ کے لئے ایک عظیم مستقبل کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔۔۔ اورچاہیے کہ ہم بدن،جان اور روح میں صحت مند رہیں ۔۔۔ اور تیار رہیں تا کہ جس کام کے لئے وہ ہمیں بلاتا ہے ہم اُسے کر سکیں۔ آج ہی اُس کی شفا کی قوت کے لئے دُعا کریں۔

یہ دُعا کریں:

اَے خدا میں بہت خوش ہوں کہ تو میری زندگی کے ہر حصہ کی فکر کرتا ہے۔اپنی زندگی کے تباہ حصوں کے لئے آج میں تیری عجیب شفا کی قدرت کو حاصل کرتا/کرتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon