فضل، فضل، اور مزید فضل

فضل، فضل، اور مزید فضل

اور بِیچ میں شرِیعت آ مَوجُود ہُوئی تاکہ گُناہ زِیادہ ہو جائے مگر جہاں گُناہ زِیادہ ہُؤا وہاں فضل (خُدا کا بے حساب احسان) اُس سے بھی نِہایت زِیادہ ہُؤا۔         رُومِیوں 20:5

ہم کبھی بھی کسی ایسے مسئلے میں نہیں پھنس سکتے جو خُدا کے فضل کے سامنے بہت بڑا ہو۔ اگر ہمارا مسئلہ بڑا ہو جاتا ہے تو شُکر ہے کہ خُدا کا فضل اس سے بھی بڑا ہو جاتا ہے۔ اگر ہمارے مسائل اس قدر بڑھ جاتے ہیں کہ ان کی تعداد ایک سے دو اور پھر دو سے تین یا اس سے زیادہ ہو جاتی ہے تو خُدا کا فضل بھی بڑھتا جاتا ہے تاکہ ہم ان کا سامنا کرسکیں۔

اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ ہمیں کن مسائل کا سامنا ہے یا ہمارے مسائل تعداد میں کتنے زیادہ ہیں، ہم ان کے حل کے لیے خُدا پر اپنا بھروسہ کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے صرف ایک شُکر گزاردل کی ضرورت ہے، جو یقین کرے کہ ہمارا خُدا اتنا بڑا ہے کہ ہمیں چاہے کیسے بھی حالات کا سامنا کیوں نہ ہو وہ اُنہیں سنبھال سکتا ہے۔ جو انسان کے لیے ناممکن ہے وہ خُدا کے لیے ممکن ہے۔

اگرکوئی ایسا کام ہے جو ہمیں پورا کرنا ہے، تو خُداوند ہمیں اس کو کرنے کی صلاحیت دے گا۔ ایسا ہرگز نہیں ہے کہ خُدا ہمیں کسی ْصورتحال میں اس سے نمٹنے کی طاقت دیئے بغیر ہی ڈال دے یعنی کوئی ایسا کام جس کے لئے اُس نے ہمیں بلایا ہے۔ آج آپ کو جن حالات کا سامنا ہے، خُدا کا فضل (کام کرنے کی قوّت) آپ کے لئے موجود ہے، اورآپ مسیح کے ذریعے جو آپ کی طاقت ہے وہ کام کر سکتے ہیں۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ جب مجھے ایک ساتھ کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تو مَیں تیرے فضل کے لیے تیرا شُکر اَدا کرتا/کرتی ہوں جو میرے لیے کافی ہے۔ مَیں شُکر گزار ہوں کہ تیرے لیے کوئی ایک مسئلہ، یا بہت زیادہ مسائل کو حل کرنا مشکل نہیں ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon